لاہور میں صورتحال کشیدہ ہونے پر موٹروے بھی بند کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم موٹروے ایم تھری کو بھی دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دونوں اطراف سے بند کی گئی ہے۔ فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل چونگی امرسدھو بھی دونوں اطراف سے بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہونے پر شہریوں کے تحفظ کیلئے موٹروے کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ شہر کی مختلف شاہراہیں بھی بند ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم موٹروے ایم تھری کو بھی دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دونوں اطراف سے بند کی گئی ہے۔ فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل چونگی امرسدھو بھی دونوں اطراف سے بند ہے۔ دروغہ والا سے سلامت پورہ دونوں جانب، ٹھوکر نیاز بیگ سے جانب بابو صابو اور کرول کھاٹی کے علاقے سے رنگ روڈ، للیانی روڈ دونوں اطراف سے جبکہ ملتان روڈ سمن آباد سے جانب سکیم موڑ اور چوک یتیم خانہ کو مکمل بند کیا گیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھی دونوں اطراف سے بند کی موٹروے ایم لاہور سے گیا ہے
پڑھیں:
ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔