عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات یکم نومبر سے ملک بھر میں شروع ہوں گے۔ 10 نومبر سے شروع ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات 16 نومبر تک جاری رہیں گے۔ یہ انتخابات مختلف مرحلوں میں مکمل کئے جائیں گے جن میں ضلعی،صوبائی اور مرکزی سطح کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ انٹرا پارٹی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں مرکزی، سنٹرل پنجاب اور لاہور کے عہدیداران کیلئے انتخابات 10نومبر (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی
پڑھیں:
پی آئی اے نجکاری کیلیے بولی دسمبر میں مکمل ہوجائیگی، نجکاری کمیشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-2
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ دسمبر کے وسط تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بڈنگ مکمل کر دی جائے گی، جس کیلیے پی آئی اے کی ریزرو پرائس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا، جہاں سیکرٹری نجکاری کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 4 بڈرز کے ساتھ کمرشل ٹرمز طے کیے جا رہے ہیں، شیئر پرچیز ایگریمنٹ اور شیئر ہولڈنگ ایگریمنٹ سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے، پری بڈ کوالیفکیشن پر 3 روز سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین اور پینشنرز کا خیال رکھا جائے۔