پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں تعاون مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر، جنید اکبر، ڈاکٹر امجد خان شامل تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔
تحریکِ انصاف کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سےخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔
وفد نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی سے تعاون درکار ہے۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں گے، مرکزی قیادت پی ٹی آئی کے پیغام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لیے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا، پیپلز پارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علم بردار جماعت ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
صوبائی حکومت نے طے کیا ہے کہ یہ انتخاب پیر کے روز ہو گا، حکومتی امیدوار سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے امید وار مولانا لطف الرحمٰن، مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اپوزیشن متفقہ امیدوار میدان میں اتار کر باقی کاغذات واپس کیے جائیں گے۔
جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمٰن اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب ایک وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہو تو دوسرے وزیر اعلیٰ کے لیے الیکشن کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختون خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی پی ٹی ا ئی وزیر اعلی کے انتخاب نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔