پشاور؛وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کے کاغذات منظورکرلئے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، ن لیگ کے سردار شاہ جہاں کے کاغذات منظورکر لئے گئے،پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے بھی کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
“اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام، نواز شریف، مریم نواز نے افتتاح کر دیا
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پاکستان کے منفرد اور اولین ہاؤسنگ پروگرام “اپنی زمین، اپنا گھر” کا آغاز کردیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر نوازشریف نے بٹن دبا کر اسکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے 3 مرلہ پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی، جس پر رخسانہ بی بی نے نوازشریف اور مریم نواز کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں دیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 3 مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، مفت پلاٹ حاصل کرنے والے گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے قرض لے سکیں گے۔
مریم نواز کے مطابق قرض کی ماہانہ قسط 9 سال تک 14 ہزار روپے ہوگی، جس سے شہری بآسانی اپنا گھر تعمیر کرسکیں گے۔