آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس؛ وفاقی وزیر خزانہ سینئٹر اورنگزیب امریکہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے
واشنگٹن میں سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسروں نے وزیر خزانہ اور وفد میں شامل دیگر اہم ارکان کا استقبال کیا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ کے دوران ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ کے دوران آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات ہو گی۔وزیر خزانہ اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر اُن کی جانب سے منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کو دیے گیے عشائیہ میں شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ کی جی 24 اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان ممالک کے پلیٹ فارم پر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہو گی۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
وزیر خزانہ میناپ کے فورم سے بطور کلیدی مقرر خطاب کریں گے ۔وزیر خزانہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے عالمی بینک کے زیر اہتمام منعقدہ علاقائی راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے۔راؤنڈ ٹیبل میں ایف بی آر حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے ٹیکس حکام بھی اپنی ٹیکس اصلاحات کو اجاگر کریں گے
وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام دو اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
وزیر خزانہ کی کانگرس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چئیر مین سے بھی ملاقات ہو گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے ٹریثری ڈیپارٹمنٹس اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔یو ایس پاکستان بزنسل کونسل کے عہدہ داران و ارکان سے ٹیکس تجاویز اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کریں گے ۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ کی عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
فورسز چوکس ہیں،افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دےرہےہیں،محسن نقوی
وزیر خزانہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس بشمول اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس کا دورہ کریں گے۔محمد اورنگزیب پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی انٹرویوز دیں گے.
وزیر خزانہ اپنے چھ دن کے دورہ کے دوران پینسٹھ سے زائد ایونٹس،فورمز، تقریبات، نشستوں اور ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔
درجنوں آزاد ارکان اسمبلی کو پشاور کےوزیراعلیٰ ہاؤس میں قید کر دیاگیا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے وزیر خزانہ وزیر خزانہ کی سے بھی ملاقات آئی ایم ایف امریکہ کے ورلڈ بنک کے دوران حکام سے کے اعلی
پڑھیں:
راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے راس ایکسپو 2026 کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روبوٹکس، آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی جامعات، اساتذہ، طلبہ، صنعت اور مختلف ادارے مل کر ایک ایسا مضبوط ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) تشکیل دے رہے ہیں، جو پاکستان کو روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کی عالمی صنعت میں نمایاں مقام دلانے میں مدد دے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران منعقد ہونے والی راس ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد نمونے پیش کیے گئے۔ نمائش میں صنعتی آٹومیشن، مکینیکل روبوٹس، خودکار نظام، دفاعی شعبے کے جدید آلات، فوجی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے تیار کیے گئے روبوٹس، نیویگیشن سسٹمز اور جدید سمیولیٹرز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی اس نوعیت کی نمائشوں کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم میسر آ سکے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی صنعت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایکسپو کے دوران دو اہم اعلانات بھی کیے، جن میں روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 20 ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔ اس کے علاوہ صنعت کے لیے ایسے سمیولیٹرز تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جن کی مدد سے کاروباری ادارے اپنی پیداواری سرگرمیوں کا عملی جائزہ لے سکیں اور آٹومیشن کے معاشی فوائد کا اندازہ لگا سکیں۔
وفاقی وزیر نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ جدید مشینیں انسانوں کی ملازمتیں ختم کر دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی ملازمتیں ختم نہیں کرتی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل کرتی ہے۔ مستقبل میں ایسے افراد کی ضرورت ہوگی جو روبوٹس اور جدید مشینوں کو تیار کرنے، چلانے اور ان کی دیکھ بھال کی مہارت رکھتے ہوں۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ریاضی، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس جیسے شعبوں کا انتخاب کریں، کیونکہ مستقبل کی معیشت انہی مہارتوں پر استوار ہوگی۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ افرادی قوت نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ پاکستان کی معیشت، صنعت اور قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شزا فاطمہ وفاقی وزیر