بی این پی رہنماء ساجد ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے انتخابات سے قبل امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کینٹ میں بلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے انتخابات سے قبل امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کینٹ میں بلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے انتخابی امیدواروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے انتخابات سے قبل انٹرویو کے لیے کینٹ میں بلایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ساجد ترین نے مقامی میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان بار کونسل کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن ہم گراؤنڈ خالی نہیں چھوڑیں گے اور آخر تک مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ بلوچستان بار کونسل

پڑھیں:

کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار

کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک جہاز کپتان کی حاضر دماغی سے پرندوں سے ٹکرانے سے بچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن کی پرواز کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔ لینڈنگ سے قبل فضا میں پرندوں کی بہتات ہوگئی تھی۔

دریں اثنا کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ہوا جس پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو گو اراونڈ کرنے کی ہدایت دی۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے برڈ شوٹر کے ذریعے پرندوں کو کلئیر کیا گیا جبکہ لینڈنگ ایریا کلیئر ہونے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا۔ 

ترجمان پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی لینڈنگ اپروچ کے باعث کپتان نے طیارے کو گو آراونڈ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بدین ،پرائمری گرلز اسکول کینٹ روڈ پرجہاں قبضہ مافیا قابض ہیں
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے لاہور میں سموگ کنٹرول اقدامات متاثر
  • بھارتی فوج کی سرگرمی میں تیزی،کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانے کی منتقلی
  • وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی
  • کے پی میں ڈیڑھ ہزار اسامیوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول
  • کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار
  • پی پی ایس سی کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ، نتائج جاری
  • ریموٹ کنٹرول کار کی مدد سے زیرِ زمین پھنسی بلی کو نکال لیا گیا
  • فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج کا اعلان، 15 ہزار امیدواروں سے فقط 229 امیدوار کامیاب