بالی ووڈ کے تینوں خانز نے سعودی عرب میں دھوم مچادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سعودی دارالحکومت ریاض میں جوئے فورم کے اسٹیج پر اُس وقت فلمی دیوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا جب بالی ووڈ کے تینوں بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔
یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی اسٹیج پر نظر آئے ہوں اور جب ایسا ہو تو مداحوں کا دیوانہ پن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔
ریاض کے ایک ایسے ہی اسٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔
اسٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان خان نے بیک اپ بوائز کا کردار خوب نبھایا۔ دونوں نہ صرف تالیوں سے عامر کا ساتھ دے رہے تھے بلکہ ساتھی اداکار کو خوب داد سے بھی نواز رہے تھے۔
تینوں سپر اسٹارز نے اپنی فلموں، کرداروں اور ماضی کی یادوں کا تڑکا لگایا۔ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سنائے اور حیران کر دینے والی شرارتوں سے پرداہ اُٹھا تو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
تینوں خانز نے سعودی عرب میں اس پذیرائی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے وعدہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگراموں میں شرکت کے لیے آتے رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اسٹیج پر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز