موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار تیار
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
محکمۂ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لیے سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اوقاتِ کار میں تبدیلی کی منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، نئے شیڈول کے تحت سکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع اور دوپہر اڑھائی بجے چھٹی ہوا کرے گی۔محکمہ ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ کی منظوری کے بعد نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ چھائی رہےگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑے گی۔
اعلامیے کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں تین، لاہور میں سات، کراچی میں 13 اور پشاور میں دوڈگری سینٹی گریڈ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، مریم وٹو
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بلوچستان کے برعکس ملک کے دیگر علاقوں میں دسمبر میں بھی بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ نومبر کی طرح دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ ملک بھرمیں خشک سردی جاری ہے، میدانی علاقوں میں اسموگ اوردھند بڑھنے لگی۔ماہرین کےمطابق بارش نہ برسنے کے باعث آبی ذخائر کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے،تاکہ پانی کی قلت کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے ۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :