City 42:
2025-10-16@14:21:50 GMT

موسم سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس پر آج سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

ٹرینوں کے نئے شیڈول میں 16 ٹرینوں کی روانگی میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 3 ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر دیے گئے اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ بحال ہونے والی 4 ٹرینوں کو نئے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے اور نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔ فیض احمد فیض پسنجر ٹرین نارووال سے صبح ساڑھے 5 بجے کے بجائے 5 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

عوام ایکسپریس ٹرین کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر دیے گئے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔

مذکورہ ٹرینوں میں رحمان بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیز گام اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور بجے کے بجائے دیے گئے

پڑھیں:

حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

 یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • ریلوے نے موسم سرما کیلیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد شروع
  • ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ
  • ٹی ایل پی کے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا حکم
  • پنجاب میں ٹی ایل پی کےگرد گھیرا تنگ، ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اورکارکنوں کی فہرستیں تیار، گرفتاری کا حکم
  • اسٹیل ملز کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے جاری
  • موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، ماہرین کی اہم پیشگوئی