موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جس پر آج سے عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک رہے گا، نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔
علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجے کے بجائے
پڑھیں:
سعودیہ کی سستی ایئرلائن نے لاہور کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائی آڈیل (Flyadeal) 27 اکتوبر سے ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز کرے گی۔
یہ پاکستان میں کمپنی کی محض تین ماہ میں پانچویں منزل (روٹ) ہوگی، جو جنوبی ایشیا میں اس کی تیز رفتار توسیع کی عکاسی کرتی ہے۔
فلائی آڈیل، جو سعودیہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ہے، نے اگست میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ ابتدا میں کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئیں، جس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی سروسز متعارف کرائی گئیں۔ اب لاہور کے اضافے کے ساتھ، فلائی آڈیل پاکستان کے لیے کل 18 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی۔
فلائی آڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے نے کہا کہ چند ہی مہینوں میں پاکستان میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنا ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپنے توسیعی منصوبے کو تیز کیا ہے کیونکہ نہ صرف اضافی طیارے دستیاب ہوئے بلکہ مارکیٹ میں طلب بھی بہت مضبوط رہی، جس کی بدولت ریاض–لاہور روٹ کا آغاز توقع سے پہلے ممکن ہوا۔
ایئرلائن کی یہ تیز رفتار توسیع سعودی عرب میں مقیم 27 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے درمیان فضائی سفر کی مضبوط مانگ کی عکاسی کرتی ہے، جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ آبادی والا لاہور فلائی آڈیل کے کم لاگت سفر کے ماڈل کے لیے ایک اہم مارکیٹ تصور کیا جا رہا ہے۔
تمام پاکستان جانے والی پروازیں ایئربس A320 طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی جن میں ایک ہی کلاس اور 186 نشستیں ہوں گی، جس سے ایئرلائن کو کم کرایوں کے ساتھ مناسب گنجائش برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔