پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر اعلی کا اظہار

پڑھیں:

میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین اور قانون پر عمل کروں گا، آج خیبر پختونخوا پہنچ جاؤں گا۔

گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے طیارے کےلیے درخواست کی ہے۔

صحافی کے سوال پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے قانون اور آئین پر عمل درآمد کریں گے۔

اس سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب کا مالاکنڈ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا مقدمات کی تفصیلات، حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت سے رجوع
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سوات موٹروے حادثے میں اموات پر دلی افسوس کا اظہار
  • مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق
  • سوات: خوفناک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جے یو آئی کی درخواست خارج
  • میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
  • پولیو ٹیم پر فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید؛ وزیر اعظم کا اظہار افسوس
  • جے یو آئی نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔