ابوظہبی ٹی 10:رائل چیمپس نے کوئٹہ کیولری کی ناقابلِ شکست مہم کا سلسلہ توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی: رائل چیمپس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیبل ٹاپرز کوئٹہ کیولری کو 14 رنز سے شکست دے کر اُن کے مسلسل فتوحات کے سفر کا خاتمہ کر دیا۔ اس کامیابی کے باوجود کوئٹہ کیولری، ایسپن اسٹیلینز اور عجمان ٹائٹنز پلی آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

رائل چیمپس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز بنائے۔ وشین ہالامباگے نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 19گیندوں پر 41رنز اسکور کئے اور9 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ برینڈن مک مولن نے بھی 13 گیندوں پر 22 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جبکہ ڈینیئل سیمز نے 7 گیندوں پر 20 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔کوئٹہ کیولری کی جانب سے جارج سکرمشا نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور رائل چیمپس کو111رنز تک محدود کیا۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کیولری کی اننگز کا آغاز مشکلات سے ہوا۔ لیام ڈاؤسن نے ایون لوئس اور عرفان خان کی اہم وکٹیں حاصل کرکے کیولری کے بیٹنگ بیلنس کو نقصان پہنچایا۔

تاہم اینڈریز گوس نے 33 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابلِ شکست فائٹنگ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔لیام لیونگسٹون (14) اور خواجہ نافع قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اعظم خان نے 10 رنز بنا کر گوس کا ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 42 رنز کی شراکت بنی، مگر مطلوبہ رن ریٹ بہت زیادہ ہو چکا تھا۔ مقررہ 10 اوورز میں کوئٹہ کیولری چار وکٹوں کے نقصان پر97رنز تک محدود رہی اور میچ 14 رنز سے ہار گئی۔پہلی اننگز میں عبدالغفار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے جیسن روئے اور کوئنٹن سیمپسن کو آؤٹ کیا جبکہ عمر لوہیا نے ایرون جونز کی اہم وکٹ حاصل کی، جس سے رائل چیمپس 3.

1 اوورز میں صرف 15 رنز پر 3 کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا اگلی خبرکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کوئٹہ کیولری کی رائل چیمپس نے ابوظہبی ٹی

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی