موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے سردیوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا۔
نئے ٹائم ٹیبل میں 16 ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں معمولی تبدیلیاں، معطل سروسز کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ راستوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلیاں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔
اہم تبدیلیاںعلامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔
عوام ایکسپریس کی روانگی کراچی سے صبح 8:00 بجے مقرر کی گئی ہے (پہلے 7:30 بجے تھی)۔
نارووال پسنجر ٹرین اب 7:25 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔
فیض احمد فیض پسنجر ٹرین اب نارووال سے صبح 5:00 بجے روانہ ہوگی (پہلے 5:30 بجے تھی)۔
شالیمار ایکسپریس کی روانگی لاہور سے صبح 7:10 بجے ہوگی (پہلے 7:30 بجے تھی)۔
معطل ٹرینوں کی بحالی اور نئے روٹسنئے ٹائم ٹیبل کے تحت چار معطل شدہ ٹرینیں بحال کر دی گئی ہیں،
جبکہ نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل اسٹاپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس کے باعث کچھ ٹرینوں کے روٹس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان ایکسپریس (46 ڈاؤن) کراچی جاتے ہوئے اور (45 اپ) کراچی سے واپسی پر لاہور ساہیوال سیکشن سے گزرے گی۔
ملت ایکسپریس (18 ڈاؤن) فیصل آباد سے دوپہر 2:00 بجے روانہ ہوگی اور چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہورساہیوال روٹ اختیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف
رحمن بابا ایکسپریس (48 ڈاؤن) کراچی جانے اور (47 اپ) واپسی پر بھی یہی راستہ اختیار کرے گی۔
ملت ایکسپریس (17 اپ) کراچی سے آتے ہوئے ساہیوال لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد کے راستے سفر کرے گی۔
دیگر ٹرینیں معمول کے مطابقکراچی، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے سابقہ شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔
مسافروں کے لیے سہولتڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور، انعام اللہ کی ہدایت پر اسٹیشنوں پر پیسنجر فسیلیٹیشن اسٹاف کو چوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل بجے روانہ ہوگی پاکستان ریلوے ٹائم ٹیبل ٹرینوں کے بجے تھی کے لیے
پڑھیں:
موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔
16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
دوسری جانب انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور 4581 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 1862 مقامات سیل اور 3550 چالان اور 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔