موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔
16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
دوسری جانب انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور 4581 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 1862 مقامات سیل اور 3550 چالان اور 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا مثبت آغاز ہوا، حصص کے لین دین میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 229 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی ، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 5 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 677 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔