ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات و معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عالمی برادری کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا جو لاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی ناانصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، روٹی، کپڑا اور مکان کے تحت پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کر دیں، غربت میں کمی لانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا، جو غربت کے خلاف سب سے مؤثر اور شفاف سماجی تحفظ کا نظام ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کو بااختیار بناتا اور خاندانوں کو سہارا دیتا ہے، یہ پروگرام نسل در نسل چلتی خاندانوں کی غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا جو لاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں، یہ وقت عالمی سطح پر جغرافیائی تقسیم سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات کرنے کا ہے، دنیا کو مشترکہ اقدام کرنا ہوں گے، تاکہ ایک منصفانہ، مساوی اور پائیدار عالمی نظام تشکیل دیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو غربت کے رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، سید ناصر حسین شاہ
58ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست کو وقار، ہمت اور سچا کے نئے معنی دیئے، شہید بھٹو کے جذبات، انداز خطاب اور عوام سے محبت آج بھی سیاسی تاریخ میں ذندہ ہے۔ اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے ناصرف جمہوریت بلکہ ہر پاکستانی عورت کیلئے بہادری کی نئی مثال قام کی۔