data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے الخد مت کابنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے، سیکڑوں نوجوانوں نے عملی زندگی میں قدم رکھ دیا ہے، وہ آن لائن اور ملازمتیں کرکے اپنے خاندان کے لیے خوشحالی اور اطمینان کا باعث بن گئے ہیں۔ یہ الخدمت بنو قابل پروگرام اور الخدمت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز الخدمت کی جانب سے ادارہ نورحق میں بنو قابل کے فال سیشن کے لیے منعقد کیے گئے انٹرویو سیشن کے دورے اور طلبہ سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ بنو قابل 4.

0 کی شاندار کامیابی کے بعد الخدمت بنو قابل پروگرام نے کراچی کے نوجوانوں کو رواں برس زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے سمر سیشن، اسپرنگ سیشن اور اب فال سیشن کا اہتمام کیا ہے، ایک سیشن میں ہزاروں نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو اس پروگرام کی کامیابی اورمقبولیت کی دلیل ہے، اس کا مقصد نوجوانوں میں امید پیدا کرنا ہے۔ ہمارے نوجوان آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کو مایوس ہو نے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت 28آئی ٹی کورسز بالکل مفت کروا رہی ہے، شہر میں 55آئی ٹی ٹریننگ سینٹرزمیں یہ کورسز کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس پروگرام سے اب تک 75ہزار طلبہ پاس آﺅٹ کر چکے ہیں۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے، یہ پروگرام نوجوانوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے، حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کو مستقبل کی نئی راہ دکھا رہا ہے، سیکڑوں نوجوان اپنے والدین کا سہار ا بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا آنے والا دور تقاضا کررہا ہے کہ ہم آئی ٹی کی دنیا میں ترقی کے نئے دروازے کھولیں۔ اس لیے نوجوان اپنے روشن مستقبل کیلئے اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔

ویب ڈیسک

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کے نوجوانوں بنو قابل پروگرام نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار