چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔(جاری ہے)
دونوں فریقین نے یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس، ای سپورٹس پالیسی اور وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگری کلچر لون سکیم کے جائزے کے حوالے سے جاری تعاون پر گفتگو کی۔ رانا مشہود احمد خاں نے نوجوانوں کی عالمی ترقی میں پاکستان کے مثبت اور موثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ کامن ویلتھ کی نئی سیکرٹری جنرل شیرلی بوٹچوی کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی پر امید ہیں، یہ دورہ دونوں فریقین کے درمیان نوجوانوں کی ترقی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
ملاقات میں کامن ویلتھ کے ساتھ مستقبل کے تعاون کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ ٹاسک فورس اجلاس میں اس تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔لوئس فرانسشی نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کا قیام پاکستان کا ایک کارنامہ ہے ۔ دونوں فریقین نے عالمی سطح پر نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور سیکرٹری جنرل کے حوالے سے کامن ویلتھ کے درمیان تعاون کو
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی پہلی یوتھ پالیسی، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا عزم
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ سمٹ کوئٹہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی مرتبہ صوبے کی جامع یوتھ پالیسی تیار کی ہے تاکہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنے، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
نوجوانوں کے دلوں کا غبار بات چیت سے نکلے گا
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کے دلوں میں موجود غبار کو ختم کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
ہنر مندی وقت کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے پروگرام شروع کر چکی ہے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔ دنیا اسکلز کی طرف جا رہی ہے، اس لیے ہمیں بھی اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہوگا۔
تقریر نہیں، نوجوانوں کو سننے آیا ہوں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج یہاں تقریر کرنے نہیں بلکہ نوجوانوں کو سننے آیا ہوں اور ان کے تمام سخت سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔
نوکریاں فروخت نہیں ہونے دوں گا
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں نے حلف اٹھاتے ہی نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ نوکریاں فروخت نہیں ہونے دوں گا اور اس وعدے پر آج بھی قائم ہوں۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں اور اٹھارہ سو غیر حاضر اساتذہ کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور تعلیم میں کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتیاں کی گئیں تاکہ نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔
تعلیم پر سرمایہ کاری، تشہیر نہیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کسی پروگرام کی تشہیر کے بجٹ کو اسکول بنانے پر خرچ کرتی ہے کیونکہ اصل ترقی تعلیم سے ممکن ہے۔ مختلف محکموں میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی تعیناتیوں کا سلسلہ ختم کیا جا رہا ہے۔
بجٹ کا بڑا حصہ سرکاری ملازمین پر خرچ ہوتا ہے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین پر صوبے کا اسی فیصد بجٹ خرچ ہو رہا ہے جو ایک بڑا بوجھ ہے۔
محنت اور دیانتداری کامیابی کی کنجی ہے
آخر میں وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ حکومت صرف مواقع فراہم کر سکتی ہے، کامیابی کے لیے جدوجہد خود کرنی ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں