وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات،،، پاک امریکہ معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ،، دو طرفہ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،، ملاقات میں خاص طور پر مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کی ترقی، معدنیات کے شعبے میں شراکت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔

 اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

 اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • مارکو روبیو کی یوکرینی وفد سے ملاقات نتیجہ خیز سیشن قرار
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • دفاعی  معاشی  ، سیا سی شراکت  داری  بڑھائیں  گے: پاکستان مصر
  • پاکستان اور مصر دہشت گردی کیخلاف متحد‘ دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
  • صدرِ مملکت سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال
  • پاکستان اور مصر کا سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے،وزیرخزانہ
  • پاکستان اور مصر دہشت گردی کیخلاف متحد، دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
  • خطے میں پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری لازم ہے: اسحاق ڈار