وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اُجاگر کیا۔
وزیرِ خزانہ نے ریکوڈک منصوبےکے لیے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری حلقوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے مثبت پیغام ملے گا۔
دوسری جانب دورۂ امریکا کے دوران وزیرِ خزانہ سینیٹر، محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جے پی مورگن انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کیا۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کو مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔
محمد اورنگزیب نے اسٹاف لیول معاہدہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے پہلے جائزے سے متعلق بھی بات کی۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں مثبت رجحانات کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے سوالات کے جوابات دیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بےیار ومددگار چھوڑیں گے۔بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں لگایا جاتا ہے، صوبے کے حالات اس کا تقاضا کررہے ہیں، ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج لگانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں
مزید :