وائٹ بال سیریز ،جنوبی افریقا کو اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
جنوبی افریقا کی بیٹنگ اسٹرنتھ کی وجہ سے پچز کو فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ
یکطرفہ طور پر بڑے رنز کیلئے پچز تیار نہیں کی جائیں گی،پلان تیار ،ذرائعسلیکشن کمیٹی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی بیٹنگ اسٹرنتھ کی وجہ سے پچز کو فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کے لیے بھی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے اور تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں ہیں جس سے وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے باؤلرز خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں یک طرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی ، پاکستان سکواڈ میں اضافی سپنر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈ پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹی ٹونٹی سکواڈ کے لیے تمام کھلاڑی دستیاب ہیں اور کسی کے نام کے آگے کراس کا نشان نہیں لگا ہے، بابر اعظم اور نسیم شاہ سمیت تمام وائٹ بال کھیلنے والے کھلاڑی زیر غور ہیں۔ ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر اس وقت ٹیم کی ضرورت ہے تو نظر انداز نہیں کیا جائے گا کیونکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔ذرائع سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ آنے والے میچز کے لیے اسکواڈ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ علم میں رہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز 28 ، 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 4 ، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وائٹ بال سیریز میں جنوبی افریقہ کے کے لیے
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/