پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیواری پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہو گئے، کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا، نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوا

ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار رہا، قومی ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لئے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی ہرایا۔9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل جیتا اور پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹرائی سیریز کا چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ میں مداح میدان میں گھس کر ویرات کوہلی سے جا لپٹا
  • ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت کا پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 350 رنز کا ہدف
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
  • ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوا
  • مصری وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 
  • بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، کے ایل راہول
  • ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
  • ورلڈکپ 2027 ، آسٹریلوی ٹیم 8 سال بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی
  • بدترین شکست کے بعد بھارت میں ہنگامہ، کوچ اور سلیکٹر کی فوری برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ