اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے، جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد کپتان شان مسعود کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کی اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 93 رنز سے جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مگر اب اصل امتحان تسلسل کے ساتھ ایسی ہی کارکردگی دکھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شان مسعود نے کہا کہ ٹیم معیاری حریفوں کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، مگر ہمیں تسلسل کے ساتھ میچز جیتنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی اور دوسری ڈویژن کی باتیں ختم ہوجائیں گی اگر ٹیمیں مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کریں۔
شان مسعود نے تسلیم کیا کہ میچ کے دوران کچھ غلطیاں ہوئیں، جنہیں گھریلو میدانوں میں تو سنبھالا جاسکتا ہے، لیکن بیرونِ ملک ایسا موقع نہیں ملتا۔
شان مسعود نے کہا کہ اسپنرز اور ریورس سوئنگ نے اہم کردار ادا کیا، بیٹنگ نے بھی بہتر کارکردگی دکھائی، مگر مڈل آرڈر میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپنر نعمان علی کا نیا ریکارڈ، ’یہ کسی اور ملک میں ہوتے تو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا‘
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے شکست کے بعد کہا کہ پہلی اننگز کا 109 رنز کا خسارہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم 5 وکٹوں پر تھی تو ہم نے انہیں مزید دبا سکتے تھے، مگر محمد رضوان اور سلمان آغا کی 163 رنز کی شراکت نے میچ کا رخ بدل دیا، ہم نے لڑائی جاری رکھی، مگر اگلے میچ میں کھیل کے تمام پہلوؤں میں بہتری لانا ہوگی۔
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چوتھے دن بہترین اسپیل کے دوران 4-33 حاصل کیے، شان مسعود نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بولرز میں کیوں شمار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ
اس میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا۔
جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، مگر پوری ٹیم 183 پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 167 پر سمٹ گئی، مگر یہ اسکور جیت کے لیے کافی ثابت ہوا۔
نعمان علی نے میچ میں شاندار بولنگ کی، جنہوں نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی اور کیریئر میں تیسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) میں شاندار آغاز کیا ہے، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں ٹیم آخری نمبر پر رہی تھی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ پیر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ بریوس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے، مگر نعمان علی نے انہیں ایک تیز موڑ کھانے والی گیند پر بولڈ کردیا۔
ابتدائی بلے باز رِکلٹن نے بھی 45 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، مگر لنچ سے قبل ساجد خان نے انہیں آؤٹ کر دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ٹیسٹ کپتان جنوبی افریقہ شان مسعود شاہین شاہ آفریدی نعمان علی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیسٹ کپتان جنوبی افریقہ شاہین شاہ ا فریدی نعمان علی تسلسل کے ساتھ جنوبی افریقہ یہ بھی پڑھیں نعمان علی نے کہا کہ میچ میں کے بعد
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز