پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️

Lahore and Rawalpindi will host the T20Is, while Faisalabad welcomes back international cricket with the ODI series ????????

???? Ticket sales begin on 21 October#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.

twitter.com/AbjEdG63jH

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2025

اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے میچز کے لیے 18 سیٹر باکس 7 لاکھ روپے، 24 سیٹر باکس پیویلین 6 لاکھ 80 ہزار روپے اور باکس فیلڈ 7 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد میں ٹکٹوں کی قیمتیں وی آئی پی 800 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، جنرل 400 روپے جبکہ وی آئی پی باکس (گراؤنڈ فلور) 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کرکٹ ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے آن لائن خرید سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

odi T20 we news پاکستان پی سی بی ٹکٹس جنوبی افریقہ کرکٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پی سی بی ٹکٹس جنوبی افریقہ کرکٹ جنوبی افریقہ سیٹر باکس لاکھ روپے ہزار روپے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی:محسن نقوی کی مبارکباد

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

  محسن نقوی نے  کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

 چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ 
واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوالڈ بریسوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

 پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا
  • پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی:محسن نقوی کی مبارکباد
  • لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
  • لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ
  • لاہور ٹیسٹ: 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری
  • لاہور ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 167 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف
  • پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ
  • پہلا ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل شروع، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری