وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔
وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔
سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا، جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی وفد کی ملاقاتقبل ازیں سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات و سرمایہ کار بھی وفد میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں، اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور سعودی سفارتخانے کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، سندھ پاکستان کی معاشی ترقی کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، ہم نے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا ہے اور سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے، سرمایہ کار دوست اور اصلاحات پر مبنی ماحول سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہماری شراکت داری خطے کے معاشی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ سندھ حکومت سعودی وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے سندھ کے 12 ترجیحی سرمایہ کاری کے شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سعودی کمپنیوں کو زراعت، توانائی، انفراسٹریکچر، لاجسٹکس اور صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے، کراچی کی بلیو اور ییلو لائن ٹرانزٹ سسٹمز، ماہی گیری، لائیو اسٹاک اور اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا تاکہ تعاون کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ ارکان کے معترف
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کر رہی ہے، وفاقی وزارت سرمایہ کاری، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے قریبی روابط قائم ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فزیبلٹی سے لے کر عملی نفاذ تک سہولت فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے سعودی قیادت کے وژن اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ و پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی دلچسپی قابلِ تحسین ہے۔
تقریب میں عوامی و نجی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی بزنس وفد کے ساتھ آیا ہوں جس سے دونوں ممالک میں نئی شراکت داری قائم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا برادرانہ تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر شعبے میں ذیلی کمیٹیاں قائم کر کے عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔
شہزادہ منصور نے کہا کہ کراچی ایک پورٹ سٹی ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ نے سرمایہ کاری کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں اور سعودی سرمایہ کاروں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں تجارت کا دروازہ ہے اور سیاحت کے لحاظ سے بھی بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ ہمارے ساتھ تمام شعبوں کے سرمایہ کار آئے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان کی نجکاری پالیسی ہمارے لیے ایک موقع ہے جس سے ہم دونوں ممالک کی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے وفد کا گورنر ہاؤس کا دورہسعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے دورے کے بعد گورنرہاؤس کا دورہ بھی کیا، جہاں گورنر کامران ٹیسوری نے وفد کا شاندار استقبال کیا، گورنرنے سعودی شہزادے منصوربن محمد کے ہمراہ پرچم کشائی کی
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، گورنر ہاؤس تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو ایک مستقبل بین معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، جس سے نجی شعبے کے اشتراک، علاقائی استحکام اور تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاسگزشتہ روز اسلام آباد میں سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد شریک ہوا۔
یہ اجلاس سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
سعودی وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت و لائیو اسٹاک، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ریئل اسٹیٹ کے اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
پاکستان کے نجی شعبے اور ممتاز کاروباری اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے عزم کی جھلک نمایاں ہوئی۔
اجلاس کے دوران پاکستانی وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام اور صنعت کاروں نے وفد کو پاکستان کے بدلتے ہوئے سرمایہ کاری ماحول، ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں مواقع اور حکومت کی سرمایہ کار دوست اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
مشترکہ بزنس کونسل دونوں ممالک کے مابین نجی شعبے کے اشتراک، مشترکہ منصوبہ بندی اور پائیدار اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مؤثر ادارتی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب، وژن 2030 کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم علاقائی شراکت دار ہے، جس میں زراعت، معدنیات، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے وزارتِ تجارت کے اشتراک سے سعودی وفد کے لیے ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا، جس میں پاکستان کے سرمایہ کاری فریم ورک، ضابطہ جاتی اصلاحات، اور ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں خصوصاً توانائی، معدنیات، زراعت، سیاحت، رئیل اسٹیٹ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں موجود مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل پاکستان اور سعودی عرب نے کہا کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ایس ا ئی ایف سی وفد کی ملاقات بزنس کونسل کے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ سے سعودی وفد یہ بھی پڑھیں مراد علی شاہ دونوں ممالک میں پاکستان پاکستان کے سرمایہ کار پاکستان کی شراکت داری کے فروغ کے مریم نواز جائے گا کے ساتھ کے لیے وفد کا
پڑھیں:
سعودی سرمایہ کاری وفد کا او آئی سی سی آئی میں اجلاس، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی عرب کے اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد نے، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کی، کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کی راہ پر ہے اور اصلاحات کے نتیجے میں طویل المدتی پائیداری حاصل کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اب ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جسے عملی معاشی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے کہا کہ تنظیم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ملکی معیشت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی بڑھتی دلچسپی کو پاکستان پر عالمی اعتماد کی بحالی قرار دیا۔
پی بی سی کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلاف منیر نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی اقتصادی حالات میں بہتری آرہی ہے، زرمبادلہ کی شرح مستحکم ہے اور کاروباری اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری پاکستان میں صنعتی توسیع اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری فضا مثبت ہے اور ملک اپنی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق سعودی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے برآمدات پر مبنی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
پی بی سی کے سی ای او جاوید قریشی نے سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں پر روشنی ڈالی اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے اقدامات کو سراہا جو غیر ملکی شراکت داریوں کو فروغ دے رہی ہے۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پاکستان کے ساتھ مملکت کے گہرے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اب پائیدار اقتصادی تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور نجی شعبے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ سعودی۔پاکستان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
او آئی سی سی آئی اور پی بی سی کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ادارے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تجارتی شراکت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔