پاکستان خطے میں تجارت کا دروازہ‘ چیئرمین سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کا کہنا ہے کہ پاکستان پورے خطے میں تجارت کا دروازہ ہے۔ پاکستان سیاحت سے متعلق بھی بہت اہم ہے۔ سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور سعودی وفد نے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سپیشل اکنامک زونز میں سعودی سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی اور ماہی گیری اور لائیو سٹاک کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کی معاشی ترقی کا گیٹ وے بننے کو تیار ہے، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ کراچی پورٹ سٹی ہے، یہاں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، حکومت سندھ نے سرمایہ کاری کے لیے دروازے کھول دئیے ہیں، ہر شعبے میں ذیلی کمیٹی قائم کر کے سرمایہ کاری کا آغاز کیا جائے گا۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ تمام شعبوں کے سرمایہ کار آئے ہیں اور سرمایہ کاری کریں گے، ہماری کونسل نئی نہیں، ہم دوطرفہ تجارت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ
ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے، میں نے 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکاہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے، میں نے 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکا ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اگلی خبرابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم ہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمان طور خم سرحد کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45ملین ڈالر کا نقصان سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری کی تیاریاں تشویش ناک ہیں ، چوہدری یاسین افغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزاماتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم