Jang News:
2025-11-24@09:46:43 GMT

منشیات اسمگلنگ، دہشتگردی پر 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

منشیات اسمگلنگ، دہشتگردی پر 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

—فائل فوٹو

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی پر 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگل کرنے پر پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

سعودی عرب، ہیروئن کے پاکستانی اسمگلر کی سزائے موت

مکہ مکرمہ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہیروئن...

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا ہے۔

دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی، مجرم سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجرم تیل کی پائپ لائنوں کو اڑانے، دھماکا خیز مواد بنانے میں بھی ملوث تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کو سزائے موت دے دی گئی

پڑھیں:

کراچی: بھتہ خوری کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

— جیو گریب

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کاٹھیاواری گروپ سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم 2019 سے لیاری گینگ وار عبدالصمد کے فرنٹ مین کے ساتھ منسلک ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
  • دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات محکمہ داخلہ کو دینے کا فیصلہ
  • کے پی میں منشیات کے کارخانے، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
  • وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا الزام
  • پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ
  • کراچی: بھتہ خوری کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
  • وزیر داخلہ سندھ عوام کو بتائیں کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کے پیچھے کونسا ملک ہے، شیعہ علماء و ذاکرین
  • بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار
  • بھنگ کے کاشت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، ملوث زمینداروں کی فہرست تیار
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 2ملزم گرفتار