data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پر17 برس سے حکمرانی کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی والوں کسی کو تو بخش دو ہر جگہ جیالے بیٹھائے ہوئے ہیں رشوت نہ دینے پر خاتون کنڈیکٹر کی تنخواہ ہی روک دی۔

پیپلز بس سروس نے پنک بس کی خاتون اسٹاف کو کم کرنے کی پالیسی خاتون ورکر ناراض نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈیکٹر کا احتجاج نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈیکٹر نےاحتجاج کیا اور کہا میں گھر کی واحد کفیل ہوں، بحالی تک بس کے آگے کھڑی رہوں گی۔

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2025/10/pink-bud-service.mp4

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈکٹر صنم سومرو نے احتجاج کرتے ہوئے گلشن حدید اڈے پر بسوں کی روانگی روک دی۔

خاتون کنڈکٹرصنم کا کہنا ہے کہ وہ پنک بس کی پہلی خاتون ملازمہ ہیں لیکن بلاجواز نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ گھر کی واحد کفیل ہوں اور بحالی تک بس کے آگے کھڑی رہیں گی۔احتجاج کے باعث پنک بس سروس کی روانگی متاثر ہوئی اور عملہ مشکلات کا شکار ہوگیا۔

خاتون کنڈکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ایک ماہ سے انصاف کے لیے دربدر ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، خاتون نے الزام عائد کیا کہ گلشن حدید اڈے کا سپروائزر رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ اس کے بچے بھوکے ہیں اور وہ اپنے حق کے لیے انصاف چاہتی ہیں۔

انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔صنم سومرو کا کہنا ہے کہ انہیں ناانصافی کے ساتھ نوکری سے نکالا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ وہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرتی

عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنک بس کی خاتون نوکری سے

پڑھیں:

جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت نکالے گئے غزہ مارچ کی قیادت حافظ نصراللہ چنا کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251009-11-21

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا
  • ٹی ایل پی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ، میٹرو بس سروس بند
  • سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا
  • چینی خاتون سے رومانوی تعلق پر امریکی سفارتکار برطرف
  • جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت نکالے گئے غزہ مارچ کی قیادت حافظ نصراللہ چنا کررہے ہیں
  • 2 سال قبل غم میں ڈوبی تصویر میں دکھائی دینے والی غزہ کی خاتون مزید مصائب کا شکار
  • کیسز کی کھچڑی پکانے والے خود پھنس گئے, علیمہ خان
  • کیسز کی کھچڑی پکانے والے پھنس گئے، انھوں نے سمجھا تھا عمران خان گھبرا کر ڈیل کر لیں گے، علیمہ خان
  • سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر، ریما بنتِ بندر بن سلطان، سعودی معاشرے میں سماجی و معاشی تبدیلی کی علامت