2025-10-09@16:54:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1312
«پنک بس کی خاتون»:
پنجاب پولیس سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوہد پور چوک کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے رکشے میں سوار خاتون کا دوپٹہ کھینچ کر ہراسانی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔ لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب نبھائے گی ۔ pic.twitter.com/0yTkZa60gO — Bakker Janjua (@Bakkerjanjua) October 8, 2025 پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مرادپور پولیس...
معروف ترک تاریخی ڈرامہ عثماننے ایک اور ناظر کی زندگی بدل دی اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ ترک پروڈکشن کمپنی بوزداگ فلم کے مطابق، مارٹینیز نے یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔ اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا نے بتایا ’میں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔ کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا، اور 2 سال بعد ‘عثمان’ دیکھنے کے بعد میں...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
سیالکوٹ کے علاقے گوہدپور سے ایک تشویشناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس کا دوپٹہ زبردستی کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کی بنا پر اس کی شناخت کرنا آسان ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب...
ڈزنی لینڈ میں Haunted Mansion کی سواری کے دوران ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سواری مکمل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئیں۔ ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے نے فوری طور پر ان پر سی پی آر کی کارروائی کی اور طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ اینا ہیم فائر اینڈ ریسکیو کے پیرا میڈکس نے خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر اورنج کاؤنٹی کرونر آفس موت کی حقیقی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ ڈزنی لینڈ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے ایک اور کامیاب واردات انجام دے دی پانچویں واردات میں بھی ایک نوجوان کو لوٹ کر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی کامیاب وارداتوں کو سلسلہ جاری ہے اور پولیس ان کے سامنے بالکل بے بس بنی ہوئی اس دفعہ واردات میں گوٹھ دریا خان ناھیوں جاتے ہوئے دو نوجوان ضمیر خان ناھیوں اور صدام ناھیوں کو انھوں نے یر غمال اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ان سے موبائل فون اور35ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ان دونوں جوانوں نے ٹندوجام تھانے میں ایف آئی درج کروادی ہے موٹر سائیکل سوراوں کی پانچویں کامیاب واردات ہے اور ٹنڈوجام پولیس کی بہترین...
لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جج نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق دعوے کے دوران درخواست گزار عمل کا حصہ بنا اور کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا۔ عدالت نے خود درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے مسز بہرائی کی اپیل پر 6 صفحوں پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان سول عدالت میں ڈگری کا...
دنیا کے ہر ملک میں بغیر ٹکٹ سفر ایک قابلِ سزا جرم ہے، مگر اس کے باوجود ایسے واقعات عام ہیں جو دلچسپ صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون مسافر اور ٹرین کے ٹکٹ چیکر کے درمیان شدید تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مذکورہ خاتون ریاست بہار کی ایک سرکاری اسکول میں اُستاد ہیں جو ٹرین کی اے سی کوچ میں بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھیں۔جب TTE نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا تو انہوں نے الزام لگایا کہ ’آپ مجھے پریشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ ویڈیو میں TTE کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’اگر ٹکٹ ہے تو دکھائیے نا،...
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نڈر ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیلی محاصرے کے باوجود غزہ کے قریب پہنچنے والی چند امدادی کشتیوں میں شامل ہو کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ظہیرہ نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی سخت نگرانی کے باوجود ان کی کشتی بحفاظت غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ یہ مشن صرف امداد نہیں بلکہ انسانیت کا فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 سے زائد امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں گھیر لیا تھا، تاہم چند جہاز اسرائیلی گرفت سے...
بیماری کے باعث ایک ہفتے تک گھر میں قید رہنے والی امریکی خاتون نے صحت یاب ہونے کے بعد جب اس نے باہر جانے کا فیصلہ کیا تو قسمت اس پر ایسا مہربان ہوئی کہ وہ 1 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ) کی لاٹری جیت گئی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے کوپر کاؤنٹی میں پیش آیا، خاتون نے بتایا کہ میں ایک ہفتے سے بیمار تھی اور گھر سے نکل نہیں پا رہی تھی، جب طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو میں نے گھر سے باہر نکلنے کے لیے چہل قدمی کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بون وِل (Boonville) کی مین اسٹریٹ پر واقع اسٹور سے ایک کولڈ ڈرنک اور ٹرپل کیش...
دو سال سے جاری اسرائیلی بمباری نے غزہ کی بے گھر فلسطینی عورت اناس ابو معمر کے دکھ مزید بڑھا دیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں ابو معمر ہسپتال کے مردہ خانے میں اپنی 5 سالہ بھتیجی کی کفن میں لپٹی لاش کو گود میں لیے ہوئے تھیں، اُس وقت سے لے کر اب تک اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری نے ان کے کئی قریبی رشتہ داروں کو مار ڈالا ہے، اور وہ خود دکھ، بھوک اور بے گھری کی حالت میں اپنے کمسن یتیم بھانجے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ بھتیجی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان نے قراردیا ہے کہ نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں کوئی چیز لکھی ہو تووہ حق مہر میں شامل نہیں، حق مہروہی ہوگاجو نکاح نامہ کی انٹری نمبر 13 میں درج ہوگا۔بینچ نے نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں درج مکان فراہمی کادرخواست گزار خاتون کامطالبہ مستردکردیا۔ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے خاتون سکینہ بی بی کی جانب سے محمد رفیق اوردیگر کیخلاف حق مہر کی ادائیگی کے معاملے پر دائر درخواست پرسماعت کی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ دستاویزی ثبوت درخواست گزار خاتون سکینہ بی بی کے خلاف ہیں، حق مہر کامعاملہ ختم ہے، موقع...

سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر، ریما بنتِ بندر بن سلطان، سعودی معاشرے میں سماجی و معاشی تبدیلی کی علامت
شہزادی ریما بنتِ بندر بن سلطان آل سعود سعودی تاریخ کی پہلی خاتون سفیر ہیں جنہیں 2019 میں، امریکا میں بطور سفیر تعینات کیا گیا۔ وہ سعودی معاشرے میں سماجی اور معاشی تبدیلی کی علامت بن کر سامنے آئی ہیں۔ اپنی تقرری کے 6 سال میں اُنہوں نے اپنے بے مثال فعالیت کے سبب نہ صرف سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا بلکہ عالمی اور مشرقِ وسطٰی کے امن کے لیے کوششیں کیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد کی ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی اختتامی تقریب میں شرکت غزہ کے معاملے پر اُن کی فعالیت بہت زیادہ نظر آئی۔ اس سال امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دینے والی خاتون جج کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق 69 سالہ ڈیان گڈسٹین کے جنوبی کیرولائنا میں ایڈسٹو بیچ پر واقع گھر میں پراسرار طور پر گھر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں ان کے شوہر سابق سینیٹر آرنلڈ گڈسٹین اور ان کا بیٹا موجود تھے جو جھلس کر زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خاتون جج نے گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا،...
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو اسلام آباد کے رہائشی محمد سعید نے وائلڈ لائف بورڈ میں سنگین بے ضابطگییوں کی نشاندہی کرتے ہویے درخواست دی۔ جس پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری...
پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک تشدد کی وارداتوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس ) نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شدت کے باعث ملک میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں اموات میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں عام شہری، سیکیورٹی اہلکار اور دہشت گرد شامل ہیں۔رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا) نے بدھ کو بتایا ہے کہ غزہ کی 100 سال سے زائد عمر کی خاتون جازیہ کو جبراً جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔جرت کی داستان غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک لوہے کی کرسی پر بیٹھی تباہ حال سڑک پر چل رہی تھی، ہر گزرتا لمحہ میرے کمزور جسم پر اپنا اثر چھوڑ رہا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ساری زندگی جنگوں میں گزاری ہے۔ میرے وہیل چیئر کو دھکیلنے والے نوجوان ایسے خوفناک مناظر دیکھ چکے ہیں جن کا تصور بھی ممکن نہیں۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے غزہ شہر پر اپنی زمینی یلغار کو مزید وسیع کر دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا رہنما منتخب کرلیا۔ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت ملنے کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ سانائے تکائچی کی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں چینی خاتون کو ساڑھے 5ارب پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن کی ضبطی کے بعد سزا سنائی گئی، جسے پولیس نے دنیا کی واحد سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ضبطی قرار دیا ہے۔ 47 سالہ زیمین کیان نے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں بٹ کوائن کی شکل میں غیر قانونی طور پر بڑی رقم حاصل کرنے اور رکھنے کے الزام میں جرم قبول کیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شہری، جسے یادی زانگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014 ء اور 2017 ء کے درمیان چین میں ایک بڑے فراڈ کی قیادت کی جہاں اس نے ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں...
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا، بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے اقتصادی سلامتی کی سابق وزیر سانائے تکائچی کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے، جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان میں وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے لیے پارلیمانی ووٹنگ وسط اکتوبر میں ہوگی۔ چونکہ ایوانِ زیریں میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہیں، اس لیے سانائے تکائچی کا وزیراعظم بننا تقریباً یقینی قرار دیا جارہا ہے۔سانائے تکائچی نے پارٹی کے اندر ہونے والے رن آف الیکشن میں زراعت کے وزیر شینجیرو کوئزومی کو شکست دی، جو سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے صاحبزادے ہیں اور نوجوان ووٹرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کی گردن اس وقت متاثر ہوئی جب انہوں نے غیر معمولی زور سے جمائی لی۔ اس واقعے کو عام طور پر “گردن ٹوٹنے” کے طور پر بیان کیا جارہا ہے، تاہم دراصل خاتون کی گردن کے دو مہرے اپنی جگہ سے ہٹ گئے جس کے باعث اعصاب پر دباؤ پڑا۔ہیلی بلیک نامی اس خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زور دار جمائی لینے کے دوران ان کے C6 اور C7 مہرے متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں شدید تکلیف اور اعصابی دباؤ کی علامات ظاہر ہوئیں۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ نہایت نادر واقعہ ہے اور عام طور پر جمائی لینے سے ایسا نقصان پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ہیلی...
جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا سربراہ منتخب کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں پہلی بار ایک خاتون رہنما کے ملک کا وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ وزیراعظم کے لیے انتخاب کے لیے پارلیمانی ووٹنگ وسط اکتوبر میں متوقع ہے اور چونکہ حکمراں جماعت ایوان زیریں میں سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے تکائچی کا جاپان کی وزارتِ عظمیٰ سنبھالنا تقریباً یقینی ہے۔ پہلی خاتون وزیراعظم کا امکان اُس وقت روشن ہوا جب حکمراں جماعت نے اقتصادی سلامتی کی سابق وزیر سانائے تکائچی کو اپنا نیا قائد منتخب کیا۔ خاتون رہنما سانائے تکائچی نے پارٹی میں ہونے والے رن آف الیکشن میں زراعت کے وزیر شینجیرو کوئزومی کو شکست دی۔ خیال رہے کہ کوئزومی مشہور سابق وزیر اعظم...
خاتون کے جاپان کی پہلی وزیراعظم بننے پر خواتین ہی ناخوش، وجہ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس )جاپان میں پہلی بار خاتون کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جاپانی خواتین نے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔ 64 سالہ سنائی تاکائیچی، ملک کی طویل عرصے سے اقتدار میں موجود لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سنبھالنے جارہی ہیں۔ ایسی صورت میں جہاں جاپان عالمی سطح پر صنفی مساوات میں نچلا درجہ رکھتا ہے، وہاں اعلی قیادت میں ایک خاتون کا آنا بظاہر خوش آئند لگتا ہے، تاہم جاپانی خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد سنائی تاکائیچی کے وزیراعظ منتخب ہونے پر خوش نہیں ہیں۔ اگرچہ تاکائیچی نے ٹوکیو کابینہ میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کا...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی جج انعام اللہ پھلپوٹو کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کے دوران پھٹے ہوئے کپڑے بھی اپنی تحویل میں لیے، یہ کوئی معمولی جھگڑا...
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہائی پروفائل مقدمے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت میں 50 سالہ سارہ ہارٹس فیلڈ پر اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی خطرناک مقدار دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ سارہ نے جنوری 2023 میں اپنے شوہر جوزف ہارٹس فیلڈ کو انسولین کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا اور کئی گھنٹے تک ریسکیو کو کال کرنے میں تاخیر کی، جس کے باعث جوزف اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر جوزف ہارٹس فیلڈ کی موت کو “اسکیمک اسٹروک کی...
گلشن اقبال میں واقعے رہائشی عمارت عثمان پلازہ سے بزرگ شخص کی لاش اور ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ضعیف شخص اور بے ہوش خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی معائنے میں بزرگ کی موت کی وجہ طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال کے مطابق ضعیف شخص کی لاش اور بے ہوش خاتون رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر فلیٹ سے ملے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی اور...
سنگاپور میں 2 بھارتی شہریوں کو جنسی کارکنوں کو ہوٹل کے کمروں میں لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 سال ایک ماہ قید اور 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 23 سالہ اروکیا سمی ڈیسن اور 27 سالہ راجندرن مئیلارسن نے ڈکیتی کے دوران تشدد اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اعترافِ جرم کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ وہاں انہوں نے اس کے ہاتھ پاؤں کپڑوں سے باندھ کر تشدد کیا اور اس کے زیورات، 2000 سنگاپور ڈالر نقدی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج سیری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر سہیل احمد کو 175 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت منشیات سپلائر لالو ولد محمد بشیر کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیاتھانہ پھلیلی پولیس نے ملزم جاوید انڑ کو 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید روپوش ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا، مین پوری سپلائر شہریار انصاری کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت تھانہ حالی روڈنے خاتون منشیات سپلائر مسمات نوشین بلوچ 1 کلو 569 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ منشیات سپلائر بلال پٹھان اور وحید ملاح کو 10 لیٹر کچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) چرچ آف انگلینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ کے طور پر منتخب کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ بن گئی ہیں۔ چرچ آف انگلینڈ کی 1400 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وہ آرچ بشپ آف کینٹربری بننے والی 106 ویں مذہبی رہنما ہیں۔ اس سے پہلے کوئی خاتون اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھی،تاہم 2014 ء میں چرچ آف انگلینڈ نے خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی۔ 63 سالہ سارہ مولالی 7 سال لندن کی بشپ رہی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
چرچ آف انگلینڈ نے پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ آف کینٹربری کے لیے نامزد کر دیا جس پر قدامت پسندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چرچ آف انگلینڈ نے سارہ ملالی کو نیا آرچ بشپ آف کینٹربری نامزد کر دیا۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی اور دنیا بھر کے 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکن مسیحیوں کی روحانی سربراہ بنیں گی۔ سارہ مالی سابق آرچ بشپ جسٹن ویل بائی کی جگہ لیں گی جنہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈل کی پردہ پوشی کے الزام کے بعد گزشتہ برس استعفیٰ دے دیا تھا۔ 63 سالہ سارہ ملالی کی تقرری کی باضابطہ تقریب جنوری 2026 میں کینٹربری کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اس سے قبل وہ لندن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے میں درجگھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی، جج انعام اللہ پھلپوٹو نے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں پر الزام ہے کہ خاتون نے ملزم شاہین کو گھر کے دروازے پر غیر مناسب حرکت کرنے پر منع کیا، جس پر ملزم نے دوسرے ملزمان کے ساتھ ملکر گھر پر دھاوا بول دیا۔ وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر غلط کیس بنایا گیا ہے، عدالت کا کہناتھاکہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہوچکی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لندن:۔ چرچ آف انگلینڈ نے اپنی 1,400 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون کو آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کیا ہے۔ 63 سالہ سارہ ملَلی اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری کی تعیناتی کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا، تاہم یہ فیصلہ فوری طور پر قدامت پسند اینگلیکن رہنمائوں، بالخصوص افریقا میں موجود کلیسائوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گیا جو خواتین بشپ کی تقرری کے خلاف ہیں۔ملَلی نہ صرف چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کریں گی بلکہ دنیا بھر میں موجود 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکنز کی علامتی قیادت بھی ان کے ہاتھ میں ہوگی۔ ان کا سب سے بڑا چیلنج چرچ کے اندر قدامت پسندوں...
سارہ مللی کو چرچ آف انگلینڈ اور عالمی اینگلیکن برادری کی سربراہی کے لیے نئے آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کیا گیا، وہ اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ یہ نامزدگی کنگ چارلس نے منظور کی ہے اور اس کا اعلان وزیراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مللی اب لندن کی بپش ہیں، عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ انگلش نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی چیف نرسنگ آفیسر رہ چکی ہیں۔ ان کی تعیناتی اُس وقت ہوئی ہے جب چرچ کو اندرونی اختلافات، جنسی زیادتی کے معاملات اور دیگر اسکینڈلز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مللی نے اپنی پہلی تقریر میں چرچ کی حفاظتی ناکامیوں کو تسلیم کیا اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید...
ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ریلویز پولیس اسٹیشن راولپنڈی پر تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فوری گرفتار کرلیا۔ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑوانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اس عمل سے منع کرنے کے باوجود اس نے ایس ایچ او کو 28ہزار روپے رشوت پیش کی۔ خاتون ایس ایچ او نے دیانتداری اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی پیشکش پر فوری گرفتار کیا۔ریلویز پولیس...
---فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔
امریکا میں ایک خاتون پر 3 سالہ مسلم بچی کو ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا، خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون پر 3 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچی کو نسلی بنیادوں پر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا جس پر جج اینڈی پورٹر نے 43 سالہ الزبیتھ وولف کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔ یہ واقعہ مئی 2024ء میں پیش آیا تھا جس میں بچی زخمی ہوگئی تھی۔ عدالتی کارروائی کی دوران ملزمہ نے بچی کو قتل اور زخمی کرنے کی کوشش کا جرم قبول بھی کیا تھا۔
برطانیہ میں آج نئے آرچ بشپ آف کینٹربری کا اعلان متوقع ہے، اور پہلی بار اس تاریخی منصب پر کسی خاتون کے فائز ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کے اس انتخاب کو دنیا بھر کے 85 ملین اینگلیکن عیسائیوں کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تقرری جسٹن ولبی کے استعفے کے بعد کی جا رہی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے کیس چھپانے کے اسکینڈل پر عہدہ چھوڑا تھا۔ ان کی اصلاحات نے خواتین کو بشپ بنانے کی راہ ہموار کی تھی، اور اب 3 خواتین...
عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔ زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔ عالیہ بھٹ کی یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے تھے۔ عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔ جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے...
کراچی: شہر قائد میں پیرآباد پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دی گئی مطلوب خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں لیڈیز پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شازیہ زوجہ ابراہیم کو گرفتار کیا، جو تھانہ پیرآباد میں درج مقدمہ نمبر 732/2023 بجرم دفعہ 302، 324، 34 کے تحت اشتہاری ملزمہ تھی۔ گرفتار خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی: کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے انکشاف کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم ہاشر گل نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے واٹس ایپ پر شیئر کیں اور خاتون کے شوہر کو بھی نازیبا مواد بھیج کر متاثرہ خاندان کی عزت و وقار مجروح کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو 10 ہزار روپے اکاؤنٹ میں بھیجنے پر مجبور کیا، ملزم سے موبائل فون اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد کرلیے اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے...
سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ افغانستان میں 2 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔
اتر پردیش کے ضلع جاونپور کے کچھمچھ گاوں میں ایک 75 سالہ بزرگ نے 35 سالہ خاتون سے شادی کی، مگر شادی کی اگلی صبح اچانک انتقال کر گئے، جس نے مقامی سطح پر تشویش اور سوالات کو جنم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سانگرورام نامی بزرگ نے ایک سال قبل اپنی پہلی بیوی کو کھو دیا تھا اور تنہائی میں زندگی گزار رہے تھے۔ ان کے کوئی اولاد نہیں تھی اور وہ کھیتی باڑی سے اپنا گزر بسر کرتے تھے۔ رشتہ داروں کی مخالفت کے باوجود انہوں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل کے کمرے میں پراسرار موت 29 ستمبر کو شادی کا رجسٹریشن عدالت میں کروایا گیا، جس کے بعد دونوں...
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کے اگلے روز ہی انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرو رام نامی شخص پیشے سے کسان تھا، ایک سال قبل سنگرورام کی پہلی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد اب تک سنگرو تنہا زندگی گزار رہا تھا۔ حال ہی میں سنگرو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاہم گاؤں والوں نے سنگرو کو اس عمر میں شادی سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود سنگرو نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی جس کے بعد مندر میں دونوں کیلئے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
لاہور پولیس نے تین بچوں کی ماں پر سرعام تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جن میں متاثرہ کا شوہر بھی شامل ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عمر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون مقدس بی بی کی سات سال قبل سلیم سے شیراکوٹ میں شادی ہوئی جن کے تین بچے تھے، سلیم بیوی پر گاہے بگاہے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سلیم اور اس کے والد رمضان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون مقدس بی بی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی میں ایک غیر معمولی اور عجیب و غریب واقعے نے عوام کو حیران کر دیا، جہاں ایک خاتون کو گاڑی میں زندہ گھوڑا لے جاتے ہوئے پولیس نے دھر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اپنی کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان ایک گھوڑے کو زبردستی فٹ کیے ہوئے تھیں، جس کی وجہ سے گاڑی کی ڈگی کا دروازہ مکمل طور پر بند بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر سڑک پر موجود دیگر ڈرائیوروں نے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے پہنچنے پر خاتون کو روکا گیا اور معائنہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ گھوڑے کو ایک دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم نہ تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے طویل العمر خاتون کی زندگی پر کی جانے والی سائنسی تحقیق نے ماہرین کو حیران کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والی ماریا برانیئس 117 برس کی عمر تک زندہ رہیں اور اپنی وفات (2024) سے قبل وہ کئی لحاظ سے جدید سائنس کے لیے ایک حیرت انگیز نمونہ ثابت ہوئیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماریا برانیئس کے معدے کی صحت کم و بیش بچوں جیسی تھی، جس کی بدولت ان کے جسم میں سوزش کے آثار نہ ہونے کے برابر تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بڑھاپے کے باوجود ان کی قوتِ مدافعت بیماریوں کے خلاف بھرپور ڈھال بنی رہی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ماریا اپنی موت سے پہلے...
کراچی: معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے۔ انہوں نے ترکیہ کے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار وہاں کام کے سلسلے میں گئیں۔ حلال کھانوں کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ وقت ہوٹل میں گزارا، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے نکلیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے...
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
جرمنی میں ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت روک لیا جب وہ اپنی کار کی ڈگی میں زندہ گھوڑا لے جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے گھوڑے کو کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان پھنسایا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گاڑی کی ڈگی کا دروازہ بھی پوری طرح بند نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر دوسرے ڈرائیوروں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون گھوڑے کو دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کے پاس نہ تو مناسب ٹریلر تھا اور نہ ہی جانور کو لے جانے کا اجازت نامہ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف...
جمائی لینا بظاہر ایک معمولی سی بات لگتی ہے، لیکن برطانیہ میں ایک 36 سالہ خاتون کے لیے یہ معمولی حرکت زندگی بدل دینے والا واقعہ بن گئی۔ہیلی بلیک نامی خاتون زوردار جمائی لینے کے باعث گردن کی ہڈی متاثر ہونے کے بعد مہینوں وہیل چیئر پر رہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی علی الصبح اپنی نومولود بیٹی کو دودھ دینے کے لیے بیدار ہوئیں۔ بیٹی کو جمائی لیتے دیکھ کر ہیلی نے بھی جمائی لی، مگر اسی لمحے انہیں جسم میں جھٹکا سا محسوس ہوا اور ان کا ایک بازو بے حس ہو کر ہوا میں معلق رہ گیا۔ ہیلی کے شوہر نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی...
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماوں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اسے بغور سنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف...
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
لاہور میں خاتون شہری سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد خاتون دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور فرار ہوگیا۔ ????اقبال ٹاؤن پولیس کی برق رفتار کارروائی ???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار ????️ ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری ????...
ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق ایک مرتبہ پھر وضاحت کردی۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی لیکن میں اس خاتون کو نہیں جانتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور ساتھ تصویر بھی بناتے ہیں، پاکستان واپس آکر اس معاملے سے متعلق انکوائری کروں گا۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیوں بٹھایا گیا؟ خواجہ آصف کی وضاحتوزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران اپنے پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون کون ہیں اور ان کے پیچھے کیسے بیٹھیں، یہ وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے اس لیے مناسب ہے کہ اس معاملے کا جواب وہی دیں۔ سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پیچھے ایک خاتون کو بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متعلقہ خاتون کی پاکستانی وفد کے ساتھ موجودگی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے باہر ہیلی کاپٹر میں ہونے والی مبینہ تکرار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ ویڈیو میں امریکی صدر کے خصوصی ہیلی کاپٹر ‘ میرین ون‘ کے اندر ٹرمپ کو انگلی سے اشارہ کرتے اور میلانیا کو سر ہلاتے دیکھا گیا جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کی طرف انگلی لہراتے ہیں جبکہ میلانیا ان کی باتوں پر سر ہلاتی نظر آتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون کی موجودگی نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سوالات پیدا کیے ہیں۔دفتر خارجہ نے سوالات سامنے آنے پر باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متعلقہ خاتون پاکستان کے وفد کا حصہ نہیں تھیں اور نہ ہی ان کے پاس سرکاری اجازت نامہ تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اُن شخصیت کا نام وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے دستخط شدہ سرکاری لیٹر آف کریڈنس میں ان کا ذکر موجود تھا۔دفتر خارجہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ان کی وزیر دفاع کے پیچھے نشست...
اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے باضابطہ وضاحت جاری کردی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔ خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جس شخصیت کے بارے میں...
بھارت کے علاقے امروہہ میں 22 سالہ خاتون استاد پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث شخص اور ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی شناخت 30 سالہ نیشو تیواری کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع امروہہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق 23 ستمبر کو نکاسہ تھانہ علاقے میں اسکول سے واپس آتی ہوئی استاد پر نیشو نے اسکوٹر پر سوار ہو کر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا جسم 20 سے 30 فیصد تک جھلس گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ناکام عاشق خود کو مارکر تاریخ میں نام کرلیتا، تیزاب گردی کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پولیس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام، پھل، کوٹ لالو میں ڈکیتی، نیو جتوئی میں مبینہ رہزن گرفتار، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں نوشہرو فیروز رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں ہاشم پھل کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور عذیر پھل اور عاطف پھل سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت لوگوں کے آمد پر رہزن نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں رہزنوں نے تپے دار (پٹواری) ساجد علی ویسر کے آفس میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 60 ہزار کی نقدی، 1 لاکھ کا بیش قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں درگاہ نور شاہ کے پاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں 75 سالہ خاتون کو بیٹی کی لاش کو 2دہائیوں تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ حکام کو ایباراکی کے علاقے میں کیکو موری نامی خاتون کے گھر کے فریزر سے ایک لڑکی کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ یہ لاش اس کی بیٹی ماکیکو کی ہے جو 1975ء میں پیدا ہوئی تھی ۔ ترجمان نے بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں پولیس نے جمعرات کو ایک 75 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر اقبالِ جرم کیا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں سے ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق منگل کو شمال مشرقی ٹوکیو کے علاقے ایباراکی میں کیکو موری کے گھر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ کیکو موری نے کہا کہ یہ ان کی بیٹی ماکیکو ہے، جس کی پیدائش 1975 میں ہوئی تھی اور اگر زندہ ہوتی تو اس کی عمر 49 یا 50 برس ہوتی، انہوں نے مزید کہا کہ لاش...
لاہور: نواں کوٹ پولیس نے جیولری شاپس سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ مختلف سناروں کی دکانوں پر جاتی اور موقع دیکھ کر وہاں سے سونا اور نقدی چوری کر لیتی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو سنار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمہ کے خلاف پہلے بھی سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کی گئی...
کراچی: منگھوپیر حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر دیا۔ ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ خاتون...
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون دو دن کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے اسکا والد قاسم اور والدہ اسے میو ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خاتون والدین کو چکمہ دیکر ان کی دو روز کی بیٹی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن احمد بلال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 22 سالہ بشرا زوجہ نظام کے نام سے کی گئی اور متوفیہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو مبینہ طور پر شوہر نے مارا ہے۔ فوری طور پر خاتون کی وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم لیڈی ایم ایل او کے معائنے اور میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی اور ایس ایچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-18 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ٹریفک پولیس کے جونیئر کلرک شاہد کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران کلین چٹ حاصل کرنے والی ٹریفک وارڈن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیاہے جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے خاتون کو چھوڑنے پر برہمی کا اظہار کیاہے کہ الزام ایک ہی تھا تو خاتون کو کیسے چھوڑ دیا گیا؟ کردار تو دونوں کا ایک جیسا ہی تھا۔ خاتون کو کلین چٹ کیسے مل سکتی تھی؟ ایسے لوگوں کو تو پولیس میں نہیں ہونا چاہیے۔ جائیں اب کوئی اور کام کریں۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہا کہ میرے خلاف غلط مقدمہ درج کیا گیا میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-2-3 کوٹری(نامہ نگار)کوٹری میں بڑھتی بدامنی چوری لوٹمار کی وارداتوں کیخلاف شاگردوں کا پولیس کیخلاف احتجاج۔شاگرد کی بائیک برآمد کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کوٹری ڈگری کالج کے شاگردوں نے پریس کلب کوٹری پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کوٹری ڈگی کالج کے شاگر سمیع مہسر کی 125موٹرسائیکل مرکزی چوک سے نامعلوم چور لے اڑے تھے مگر 25روز گزرنے کے باوجود پولیس بائیک اور ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے جس وجہ سے شاگردوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اسٹاف رپورٹر

اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وفد میں شامل ایک رکن کے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نےماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات کی۔متعلقہ رکنِ وفد نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایئر فورس ون میں بطور وفد رکن سفر کر چکی ہیں۔فواد چوہدری نے پاکستانی خاتون شمعہ جونیجو کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی جس میں وہ اسرائیلی سفارتکار شارون بارلی اور اپنے دوست ایلاڈ ریٹسن کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔یہ پوسٹ 2018 کی ہے جس میں شمعہ جونیجو نے لکھا تھا کہ وہ اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی نژاد ہسپانوی خاتون ماریا برینیاس موریرا کی زندگی پر کی جانے والی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ماریا برینیاس اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں اور اس وقت وہ دنیا کی معمر ترین شخصیت تھیں۔ ماہرین نے ان کی 116 سال کی عمر میں خون، پیشاب اور لعاب دہن کے نمونے لے کر تحقیق کی، جس میں یہ سامنے آیا کہ ان کی حیاتیاتی عمر (Biological Age) جسمانی عمر سے تقریباً 23 سال کم تھی۔تحقیق میں ان کی طویل العمری کے کئی راز سامنے آئے۔ سب سے نمایاں عادت دہی کا استعمال تھی، جسے وہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نیملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نیامریکی سینئرقانون دانوں کیمحاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپیجرمانے کی سزا سنائی تھی۔(جاری ہے) تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسکیوشن کیمطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے نیوکراچی میں خاتون نے بھائی کے گھر کے قریب پارک میں خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔پولیس کے مطابق نیو کراچی 6 نمبر میں خاتون نے شوہر کے جھگڑا کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر پارک میں خود کو آگ لگا دی، پارک میں خودسوزی کرنے والی خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ فردوس کا دو روز قبل شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران شوہر نے خاتون پر تشدد کیا تو وہ شوہر سے ناراض ہوکر نیوکراچی میں اپنے بھائی کے گھر آگئی تھی، خودسوزی سے قبل خاتون بھائی کے گھر سے ڈسپنسری سے دوائی لینے گئی اور واپسی پر بھائی کے گھر قریب پارک میں جاکر...
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی نمبر 6 میں پارک کے قریب خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے والی 50 سالہ خاتون فردوس زوجہ عرفان، دورانِ علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئی۔ خاتون 90 فیصد تک جھلس چکی تھی اور ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے چھیپا کے رضا کاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز سے زیرِ علاج تھیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او نیو کراچی رضوان قریشی نے بتایا کہ خاتون کی نند نے پولیس کو ابتدائی...

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا: خاتون اول
---فائل فوٹو خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔آصفہ بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی آئی ایس پی کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔ سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاریعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی...