پولینڈ کی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے سرگودھا پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) دیارِ غیر سے پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔پولینڈ کی خاتون نے سرگودھا پہنچ کر مطیع اللہ نامی شخص سے شادی کر لی۔خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام مریم رکھ لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی
پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری بلے باز سر ویو رچرڈزپرو10 تھائی لینڈ کے امبیسڈر مقرر
دبئی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پرو10 لیگ نے جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ میں پروفیشنل T10 کرکٹ کے بین الاقوامی آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ انقلابی لیگ سابق بھارتی کوچ روی شاستری اور اسپورٹس انٹرپرینیور نیراج سرین کی مشترکہ کاوش ہے۔پرو10 لیگ کا پہلا ایڈیشن 30 جنوری سے 4 فروری 2026 تک تھائی لینڈ کے جدید ترین تیرَد تھائی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں پانچ فرنچائز ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ویو رچرڈز کو پرو10 تھائی لینڈ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی اسٹار اسٹڈڈ لائن اپ میں ڈیوڈ وارنر، کرس لن اور جارج منسی شامل ہیں۔
نئے خطوں میں کرکٹ کی ترقی کے لیے سنگ میلپرو10 لیگ کا بنیادی مقصد ان ممالک میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے جہاں یہ کھیل روایتی طور پر نہیں کھیلا جاتا۔سر ویو رچرڈز کا بیانپرو10 تھائی لینڈ کے امبیسڈر سر ویو رچرڈز نے کہا کہ کرکٹ وہاں سب سے زیادہ پھلتی ہے جہاں اسے نئے لوگ اور نئی کمیونٹیز اپناتی ہیں۔ پرو10 اسی سمت میں قدم بڑھا رہا ہے۔ تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ کو کرکٹ کے عالمی نقشے پر لانے میں اپنا کردار ادا کر کے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ یہی کھیل کا مستقبل ہے۔
فاؤنڈر روی شاستری نے کہا کہ پرو10 کرکٹ کا اگلا ارتقاء ہے ،تیز رفتار ٹی 10فارمیٹ اور گراس روٹس ڈیولپمنٹ کا مضبوط امتزاج۔ ہم نئے ممالک میں کرکٹ کا دیرپا سسٹم بنا رہے ہیں۔ سر ویو رچرڈز اور ڈیوڈ وارنر جیسے بڑے نام اس منصوبے کی سطح اور معیار ثابت کرتے ہیں۔پرو10 کے بانی و سی ای او نیراج سرین نے کہا کہ یہ لیگ پائیداری، مقامی ٹیلنٹ اور عالمی معیار کی اسپورٹس انٹرٹینمنٹ کے اصولوں پر قائم ہے۔ ہم کرکٹ بورڈز اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں جو آنے والے سالوں میں نئے کرکٹرز تیار کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم