Jasarat News:
2026-07-24@05:09:05 GMT

تشدد کیس: ملزمان کی ضمانت مسترد، جیل بھجوادیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چناری (صباح نیوز) چناری کونا تشدد کیس سیشن کورٹ ہٹیاں بالا نے 14 روزہ پولیس ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد چناری پولیس کی زیر حراست 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا، تشدد کے مبینہ الزام میں ملوث پارٹی سے تعلق رکھنے والی بیوہ خاتون نے تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے 3 نوجوانوں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلیے ایس پی جہلم ویلی کو درخواست دے دی۔دریں اثناء تشدد کے مبینہ الزام میں ملوث پارٹی سے تعلق رکھنے والی بیوہ خاتون رخیلہ بیگم بیوہ محمد بشیر کھوکھر ساکن کونا نے ایس پی جہلم ویلی کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائلہ نے قبل ازیں 3 نومبر کے روز چناری پولیس کو مظہر ولد افضل،محمد فرید مغل ولد عبدالمجید مغل،محمودالرحمن کھوکھر ولد عبدالرحمن کھوکھر،محنونا عرف نونی زوجہ محمود،انس محمود ولد محمود الرحمن،رمیض قیوم ولد عبدالقیوم،راجہ قیوم ولد کالہ،عتیق الرحمن ولد عبدالرحمن،خلیل الرحمن ولد عزیز الرحمن،رفیق کھوکھر ولد عبدالرحمن کھوکھر،عبدالرشید خلجی،راجہ خیام کے خلاف کارروائی کیلیے درخواست دی لیکن ملزمان بالا کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،خاتون نے مبینہ طور پر ایس پی کو دی جانے والی درخواست میں الزام عاید کیا کہ مسئولان قبل ازیں اسکول میں زیر تعلیم میری بیٹی کا راستہ روکتے تھے، عزت بچانے کے ڈر سے بیٹی کو اسکول جانے سے روک دیا،پھر مسئولان سائلہ کے گھر کے باہر رات کے اندھیرے میں چکر لگانا شروع ہوگئے، بہت دفعہ ملزمان کے ورثاء کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن وہ باز نہ آئے، ایک رات میرے گھر میں گھس کر مبلغ 4 لاکھ روپے،4 تولے سونا چوری کر کے لے گئے، اس کے بعد ملزمان نے 31اکتوبر اور یکم نومبر کی درمیانی رات گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، بیوہ خاتون کی درخواست پر ایس پی جہلم ویلی نے تحت ضابطہ کارروائی کرنے کی ہدایت اور واقعہ کے حوالہ سے ایس ایچ او چناری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار