پنجاب: سیالکوٹ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پنجاب پولیس سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوہد پور چوک کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے رکشے میں سوار خاتون کا دوپٹہ کھینچ کر ہراسانی کی کوشش کی۔
یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔
لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot
اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب نبھائے گی ۔ pic.
— Bakker Janjua (@Bakkerjanjua) October 8, 2025
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مرادپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دفعہ 354، 506، 509، اور 279 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
رات کو جیل یاترا، دن کو سی سی ڈی یاترا ????
سی سی ڈی والے بہت اچھے ہیں برے کام سے روکتے ہیں ۔ اوباش نوجوان pic.twitter.com/zkUWr4o6V1
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) October 9, 2025
مزید پڑھیں: لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب پولیس سیالکوٹ کی اہم کاروائی، خاتون کو سڑک پر حراساں کرنے والا ملزم گرفتار،
سیالکوٹ میں رکشہ سوار خاتون کو دوپٹہ کھینچ کر حراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے قانونی کاروائی مکمل کر کے ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوانے… pic.twitter.com/d0KC7HDzvS
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 8, 2025
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس خاتون سڑک سیالکوٹ ہراساں کرنے والاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس خاتون سڑک سیالکوٹ ہراساں کرنے والا پنجاب پولیس کرنے والا خاتون کو ملزم کو
پڑھیں:
لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
لاہور:پولیس نے شہر میں گھروں میں کام کرنے بہانے واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی اور 3 رکنی خطرناک گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں کام کرتا تھا اور اپنے دوست آکاش اور تنویر سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے دوران واردات بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو زپ ٹائز، ڈکٹ ٹیپ سے باندھتے رہے تاہم گھر والوں کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ پہنے ہوئے ملزم سمیت دیگر ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے چاقو، ڈکٹ ٹیپ، زیپ ٹائز اور ماسک برآمد ہوئے ہیں۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی پڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائے۔