نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد ہوئی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج دم توڑگیا

کراچی:

نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد علی ولد دلاور دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑگیا۔

ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفراز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور دوران علاج دم توڑ نے والے ملزم نے دو روز قبل شہری سے اس کی موٹر سائیکل اوراس کے موبائل فونز چھینے تھے اور واردات کے بعد ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں  پولیس اہلکار زوہیب زخمی بھی ہوا تھا۔

ملزمان کا ساتھی رمضان فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، گرفتار ملزمان سے شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور دونوں موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: سیالکوٹ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • نواب شاہ: سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پنجاب پولیس سیالکوٹ کی اہم کاروائی، خاتون کو سڑک پر حراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • نوابشاہ ،ایس ایس پی کی ہدایت پر ضلع بھر میں کارروائیاں
  • سیالکوٹ: گوہد پور میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا شخص گرفتار
  • کراچی: معصوم  بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ڈکیت گرفتار
  • پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب ملزم ساتھیوں سمیت ہلاک
  • پشاور: پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • نارتھ کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج دم توڑگیا