سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سونا اب نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرکشش اور محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بن چکا ہے۔ سرمایہ کار اسے نہ صرف ایک محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں بلکہ ایک منافع بخش کاروبار کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔
سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کے باعث پہلی بار عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی حد پار کر گئی ہے۔ امریکہ میں شرح سود میں ممکنہ کمی، حکومتی شٹ ڈاؤن اور تجارتی ٹیرف کی جنگ جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کو سونے کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تجارتی کشیدگی اور جغرافیائی بے یقینی نے سرمایہ کاروں میں اضطراب پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی خریداری میں تیزی آ رہی ہے۔
سرمایہ کاروں کے اس رجحان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں مسلسل بلند ہو رہی ہیں، اور اب یہ دھات قیمتی دھاتوں میں پلاٹینم سے بھی آگے نکل چکی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، جب ڈالر کی قدر میں کمی آتی ہے تو سونے کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے نتیجے میں ڈالر کی قدر کمزور ہو رہی ہے، جس سے سرمایہ کار ڈالر کے بجائے سونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے خریداروں کے رجحان کو بدل دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب سونا شادی بیاہ کے لیے نہیں خریدا جا رہا بلکہ صرف سرمایہ کاری کے مقصد سے خریدا جا رہا ہے، جس کے باعث زیورات کی تیاری کا کام کم ہو گیا ہے۔ نتیجتاً، جیولرز بے روزگار ہو رہے ہیں اور ملک بھر میں تقریباً 50 فیصد جیولری کے کارخانے بند ہو چکے ہیں۔
اس صورتحال میں متوسط طبقہ اب چاندی کی جانب متوجہ ہو رہا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر جیولرز ہوئے ہیں، کیونکہ ان کا کاروبار شدید بحران کا شکار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں سونے کی
پڑھیں:
سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، امریکا سے بھی بڑی خبر آگئی
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا پاک فوج پاکستان سعودی سرمایہ کار فوجی افسران وطن پر قربان وی نیوز