data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251009-08-9
کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک تھر کول بلاک ون سے 15.

97 ملین ٹن کوئلہ نکالا جا چکا ہے، تھرکول سے 21500 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سے 40 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم ہوئی ہے، اور تھر کول سے بجلی کی پیداوار کے ذریعے 681 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 4.8 روپے فی یونٹ (کے ڈبلیو ایچ) ہے، جو نہایت سستی ہے، جبکہ درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 15 روپے فی یونٹ پڑتی ہے، جو خاصی مہنگی ہے، اس طرح تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی کم لاگت میں حاصل ہو رہی ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ تھر کول کول سے کی گئی کہ تھر

پڑھیں:

وزیر خزانہ سے اکیومن وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری و دیگر امور پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-08-5
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اکیومن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری، موسمیاتی لچک، معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل فنانس ماڈل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد کی قیادت اکیومن کی بانی و سی ای او جیکولین نووگراٹز نے کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، جاری اصلاحاتی عمل اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اکیومن کی سی ای او جیکولین نووگراٹز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی موسمیاتی لچکدار زراعت اور غربت مٹانے کی کوششیں غیر معمولی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اکیومن کا 90 ملین ڈالر کا ایگریکلچر رزیلینس فنڈ پاکستان میں زیر عمل ہے، جس کا مقصد پائیدار زراعت اور موسمیاتی مطابقت پر مبنی منصوبوں کی مالی معاونت ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ محکمہ توانائی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • تھر کول سے ساڑھے 21 ہزار گیگا واٹ آور بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرچکے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سونا بے قابو، ایک دن میں 8 ہزار 400 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار سے اوپر چلی گئی
  • سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
  • سولر پاور سے پیدا شدہ بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
  • وزیر خزانہ سے اکیومن وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری و دیگر امور پر گفتگو
  • پی آئی ایم ای سی 2025، پاکستان کی نیلی معیشت کے فروغ کا اہم موقع، مراد علی شاہ
  • چین کی نئی ایجاد: اُڑنے والا ونڈ ٹربائن بجلی پیدا کرے گا، نئی تاریخ رقم
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں