ٹک ٹاکر گروپ کا مرکزی ملزم گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی میں ٹک ٹاکر گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک 109 گروپ کے اہم ملزم سعید علی ولد سائیل خان آفریدی کو محمد خان کالونی سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینیڈا میں مقیم پاکستانی کے ریڈوارنٹ ‘ چار ہفتوں میں جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہری کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے پراسیکیوٹر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار سلیم کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی اے این ایف کے وکیل کاکہناتھا کہ ہمارے پاس اطلاعات کے مطابق سلیم جس کا اصل نام ارشد اقبال ہے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ارشد اقبال 1995 سے مفرور ہیں، ارشد اقبال نے کینیڈا میں اپنی شناخت تبدیل کی ہے۔