مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔
سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
تقریب میں شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ وہ پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس کے لیے آئے ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مقدس مقامات
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر کی مشہد مقدس آمد
ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی کی مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ برطانیہ کے صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا ابرار حسینی کا دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ، مسئول شعبہ مشھد مقدس حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجۃ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین و اراکین کے ساتھ ملاقات کی، ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے علمائے کرام اور اراکین سے برطانیہ کے صدر کی ملاقات میں ملکی اور قومی چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا، اس ملاقات میں حال ہی میں ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔مولانا ابرار حسینی نے کہا کہ آج دنیا میں مختلف ممالک میں مختلف چیلنجز پائے جاتے ہیں۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ملت کو آپس میں ہم آہنگ اور مربوط رہتے ہوئے شب و روز فعالیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اسلام نے ملک کے اندر اور ملک سے باہر ہمیشہ فرقہ واریت کو ہوا دی ہے، حالانکہ ہر دور میں باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت رہی ہے اور یہی ہمارے شہید قائد علامہ سید عارف حسین حسینی کا راستہ ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد کے مسئول عقیل حسین خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشہد میں مشترکہ اہداف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فعالیت کی ہے۔ ہمیں شہید قائد رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی فکر پر قائم رہتے ہوئے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔
اس موقع پر 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے آخر میں وطن عزیز کی سالمیت اور شہدائے اسلام بالخصوص شہدائے مقاومت کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔