غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا:شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا
شہباز شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی برادری صدر ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ ہونے سے بچائے، پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے امن و وقار کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف شریف نے
پڑھیں:
آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛ اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر
سٹی 42: آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد اور مزید اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ۔جو چیز یں گزشتہ حکومت میں التوا کا شکار رہیں انکو فاسٹ ٹریک کیا جائےگا ۔ ہم نے ایسے راستے کا تعین کرنا ہے جو سب کے لیے بہتر ہو۔
ہمارے اسلاف نے جو نظام ہمیں دیا ہے اسی پر چل کر ہی مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے۔عوام سے دور رہنے کیوجہ سے عوام ہم سے دور ہوئے ۔عوام کا اعتما د بحال کرنا ایک چیلنج ہے۔ بہت
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی
یقین ہے کہ کابینہ اراکین کے تعاون سے چیزوں کو مثبت سمت لیکر آگے بڑھیں گے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نےیہ بھی کہا کہ گزشتہ حکومت کے اچھے کاموں کو بھی جاری رکھیں گے۔وزرا کو محکمہ الاٹ کر دیے تاکہ ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔