پاکستان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ہمیشہ محافظ رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ہمیشہ محافظ رہے گا۔
سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔
ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فتنہ الخوارج واصلِ جہنم، میجر سبطین حیدر شہید
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب حقیقت بنانے کے لیے تعاون کریں، تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات سے آگے بڑھیں گے۔
اس موقع پر شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کے لیے آئے ہیں، سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تدریس مقدس مشن، اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان ٹیچر ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک مقدس مشن ہے اور اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد طالب علموں کو شناخت کا شعور دیتے ہیں، ان کی شخصیت نکھارتے ہیں اور ذہن سازی کرکے انہیں معاشرے کے ذمہ دار شہری بناتے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کو اردو زبان اور ہمارے تہذیبی ورثے سے روشناس کرانا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں قومیں کلاس رومز میں لڑ رہی ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان نے ماضی میں سیاسی عدم استحکام کے باعث تین اہم مواقع پر ترقی کا سفر کھو دیا۔ تاہم اس بار پاکستان پائیدار ترقی کی اڑان بھرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارت کے سات جنگی جہاز مار گرائے تھے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کا کئی بار ذکر کر چکے ہیں۔ حکومت نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ اساتذہ کی جدید تدریس، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو نظام تعلیم کا بنیادی ستون بنایا جا رہا ہے۔