وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے 9 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر کے مطابق جھینگا مچھلی کے جالوں میں پھنسنے والے کچھوؤں کو بچانے کے لیے جدید حفاظتی آلات نصب کیے جائیں گے، جو ماہی گیروں کو بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ساحل پر نایاب کچھوے زہریلے صنعتی فضلے کا شکار، ذمہ دار کمپنیوں پر جرمانہ

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ سمندری حیاتیات کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ان کے مطابق اس اقدام سے جھینگا برآمدات میں 3 گنا اضافہ متوقع ہے، جو اس وقت سالانہ قریباً 100 ملین ڈالر ہیں۔

مزید پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں

انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی مصنوعات کو امریکی، یورپی اور خلیجی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ پائیدار ماہی گیری کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کی سمندری مصنوعات کی عالمی ساکھ میں مزید بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنید انوار چوہدری سمندری کچھوؤں سمندری کچھوے ماہی گیری وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنید انوار چوہدری سمندری کچھوؤں سمندری کچھوے ماہی گیری وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری جنید انوار چوہدری کے لیے

پڑھیں:

’پہلے 60 کروڑ روپے ادا کریں‘، عدالت نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پر بیرون ملک سفر کی شرط رکھ دی

ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو پہلے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے الزامات کے تحت مقرر کی گئی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی اس کے بعد ہی ان کے سفر کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کنڈرا کے خلاف جاری لوک آؤٹ سرکل (LOC) اب بھی موثر ہے، جس کی وجہ سے انہیں عدالت یا متعلقہ تفتیشی ادارے کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے 4 گھنٹے تک تحقیقات، اداکارہ نے کن کن کے نام لیے؟

شلپا شیٹھی کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کو 25 سے 29 اکتوبر تک کولمبو میں ایک یوٹیوب ایونٹ میں شرکت کرنی ہے۔ عدالت نے دعوت نامہ طلب کیا تو وکیل نے بتایا کہ ابھی رسمی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اور یہ سفر کی اجازت ملنے کے بعد دیا جائے گا۔

تاہم عدالت نے درخواست نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ کے الزامات کے تحت واجب الادا 60 کروڑ روپے کی ادائیگی پہلے کی جائے، اس کے بعد سفر کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کیس کی اگلی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے

گزشتہ ہفتے بھی ممبئی ہائی کورٹ نے شلپا شیٹھی اور راج کندرا کو تھائی لینڈ کے فوکٹ میں خاندانی تعطیلات کے لیے سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ کی جانب سے جاری لوک آؤٹ سرکل کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

شلپا شیٹھی اور راج کندرا پر کاروباری شخص دیپک کوٹھاری نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کی کمپنی میں 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، جو اب بند ہو چکی ہے، مگر اس رقم کو ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا گیا۔ راج کنڈرا اس کیس میں اکنامک آفینسز ونگ کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

60 کروڑ کا فراڈ بالی ووڈ شلپا شیٹھی شلپا شیٹھی فراڈ کیس

متعلقہ مضامین

  • ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا
  • ’پہلے 60 کروڑ روپے ادا کریں‘، عدالت نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پر بیرون ملک سفر کی شرط رکھ دی
  • ٹویوٹا نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور شروع کردیا
  • سعودی عرب، آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدید نظام متعارف کرادیا گیا
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ 
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
  • الخدمت غزہ متاثرین کیلیے 7 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کرچکی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
  • وزیر خزانہ سے اکیومن وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری و دیگر امور پر گفتگو