پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول

اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع اور ڈی جی خان بارڈر چیک پوسٹس پر 50 رضاکاروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کمیٹی نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لیے پیشہ ورانہ آلات کی خریداری کی بھی منظوری دی۔

خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ جعلی دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اب تک 156 نیٹ ورکس پکڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جارہا ہے۔ پیرا فورس کے جوان میرٹ پر فیلڈ آپریشنز مکمل کریں اور فیلڈ افسران کو باڈی کیمرے بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت

سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیامِ امن کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی طارق چوہان، سپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی پرائس کنٹرول، ڈی جی پیرا، ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکریٹری پولیس اور ایڈیشنل سیکریٹری فارن نیشنل سکیورٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پرائس کنٹرول خواجہ سلمان رفیق قیمتیں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان محکمہ داخلہ پنجاب وزیرصحت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول خواجہ سلمان رفیق قیمتیں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان محکمہ داخلہ پنجاب پرائس کنٹرول افسران کو اجلاس میں

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔

پی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیاء کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (Strategic Mutual Defence Agreement) کی توثیق (ratification) کر دی۔

اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز  ہوائی جہازوں  (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی۔

ادارے کے زیر استعمال باقی 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں کے لیے محمکہ پلانٹ پروٹیکشن کے زیر استعمال رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ان ہوائی جہازوں کی نیلامی کے سابقہ اقدامات کامیاب نہیں ہو پائے تھے جس کے بعد ان ہوائی جہازوں کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے  وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے زیر انتظام اہم ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے  خصوصی سیکورٹی فورس کے قیام کے لئے "واپڈا سیکورٹی فورس ایکٹ، 2025"  کی قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2  اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

تاہم  آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 (Alternate Medicines and Health Products Enlistment Rules-2014) میں مجوزہ ترامیم کی منظوری نہیں دی اور اسے خصوصی کابینہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ نے پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
  • غزہ امن معاہدے کی منظوری کیلئے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
  •  پنجاب میں بسنت کا تہوار منانے  کی اجازت دینے پر غور، شرائط کیا ہوسکتی ہیں؟
  • وزارت داخلہ کے افسران کو غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لینا لازمی قرار
  • پنجاب کابینہ سیلاب متاثرین کو 17اکتوبر سے امدادی چیک کی منظوری ، 2855مواضعات میں ٹیکس معافی کا فیصلہ 
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبائی کابینہ کے 29 ویں اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
  • پنجاب کابینہ کا 29 واں اجلاس: سیلاب ریلیف پیکیج منظور