اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط کی مکمل پاسداری کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے اور لڑائی ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے۔

انتونیو گوتیریس کے مطابق غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کے بلا تعطل داخلے کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے تاکہ متاثرہ افراد کی بحالی ممکن ہو سکے۔

انتونیو گوتیریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کے مکمل نفاذ میں بھرپور تعاون کرے گا اور انسانی امداد کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی ادارہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

یو این سیکریٹری جنرل نے اسرائیل اور فلسطین دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پائیدار امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت کریں، تاکہ دونوں اقوام ایک دوسرے کے ساتھ امن و سکون سے زندگی گزار سکیں۔

ادھر بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکا کے تجویز کردہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیلی افواج طے شدہ لائن کے مطابق مرحلہ وار انخلا کریں گی۔

اس پیش رفت کو عالمی برادری کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل کامیابی اس وقت ممکن ہوگی جب دونوں فریق معاہدے کی تمام شقوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل کے لیے

پڑھیں:

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے، گزشتہ سال اسپیشل برانچ نے 635 سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی اور اسلحہ و ایکسپلوسِو لائسنس کی ویریفیکیشن کی، 3124 نادرا ویریفیکیشنز، 6840 پاسپورٹ، 14518 سی پیک، 6060 پرسنل اور 9413 سرکاری اہلکاروں کی ویریفیکیشنز بھی انجام دی گئیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں سپیشل برانچ میں 1221 اہلکاروں کی اسامیاں تخیلق کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب

سہیل آفریدی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو درکار تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے، سپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی، ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے 2543.9 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

گورننس کی نگرانی مزید سخت، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں سپیشل برانچ کیلئے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کے لیے حماس کا اعلیٰ سطح وفد قاہرہ پہنچ گیا
  • سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 20 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی حملے میں رہنما کی شہادت؛ حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا
  • یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے
  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج نے 8 مزید فلسطینی شہید کر دیے
  • اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا
  • حیدرآباد: چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے سیکریٹری جاوید اقبال کی جانب سے دیے گئے اعزازیے میں شرکاء کا گروپ فوٹو
  • پاکستان سفارتکاری سے تنازعات کے حل کا حامی ہے، عاصم افتخار