غیر ملکی این جی او کے 8 ملازمین جاسوسی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بین الاقوامی این جی او کے آٹھ ملازمین کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ۔
برکینا فاسو (Burkina Faso) کے وزیرِ داخلہ محمدو سانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 غیر ملکی اور 4 مقامی افراد شامل ہیں، جن میں ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
حکام کا الزام ہے کہ یہ افراد ملک میں فوجی کارروائیوں، شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور حملوں کے بعد ہلاکتوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کر رہے تھے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ سرگرمیاں برکینا فاسو کے سلامتی سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔
گرفتار شدگان کا تعلق انٹرنیشنل این جی او سیفٹی آرگنائزیشن (INSO) سے ہے، جو نیدرلینڈز میں قائم ایک ادارہ ہے۔ INSO کا کہنا ہے کہ وہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کرتا ہے تاکہ امدادی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
INSO کے نمائندے انتھونی نیل نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور وزارتِ داخلہ کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ INSO کا کام صرف معلومات اکٹھی کرنا اور دیگر این جی اوز کو محفوظ منصوبہ بندی میں مدد دینا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے مزید الزام لگایا کہ INSO نے جولائی کے آخر میں سرکاری حکم کے تحت معطلی کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے نیل نے کہا کہ تنظیم نے کنٹری ڈائریکٹر کی گرفتاری کے بعد حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے لیے ایک ٹیم تعینات کی تھی، اور یہ اقدامات حکام سے مشاورت کے بعد کیے گئے۔
انتھونی نیل نے کہا کہ ہم اب بھی براہِ راست رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکام کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
برکینا فاسو گزشتہ چند سالوں سے شدت پسند حملوں کا شکار ہے، اور وہاں سلامتی کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برکینا فاسو
پڑھیں:
لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک4727 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک 4 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا، شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کرایہ داری رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پناہ لے سکتے ہیں اس لیے قانون کی خلاف ورزی کرنےپر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
سی سی پی او لاہور نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تمام ضروری کوائف متعلقہ پولیس ریکارڈ میں درج کروائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔