data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے جدید قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت ای چالان سسٹم کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اب ہر قسم کی ٹریفک خلاف ورزی نہ صرف فوری ریکارڈ ہوگی بلکہ خودکار طور پر اس کا چالان بھی جاری کر دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ پورا نظام سیف سٹی کے مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہے، جہاں سے تمام کارروائی کو حقیقی وقت میں مانیٹر کیا جاتا ہے۔

نئے نظام کے تحت اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک سگنل توڑتا ہے، لین کی خلاف ورزی کرتا ہے، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلاتا ہے یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتا ہے تو سی سی ٹی وی کیمروں میں اس کی ریکارڈنگ ہوتے ہی خودکار کوڈ کے ساتھ چالان تیار ہو جائے گا۔

یہ چالان پہلے موبائل یا ای میل کے ذریعے وہیکل مالک کو موصول ہوگا اور بعد ازاں گھر کے پتے پر بھی بھیجا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر جرمانہ جمع کرانا لازمی ہوگا، ورنہ مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔

غیر نمونہ نمبر پلیٹ، جعلی یا غیر قانونی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں کے خلاف بھی یہ سسٹم فوری کارروائی یقینی بنائے گا۔ جدید کیمروں میں ایسی ٹیکنالوجی نصب ہے جو نمبر پلیٹ کی شناخت میں معمولی غلطی بھی فوری پکڑ لیتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ ٹریفک پولیس کو بھی اضافی سہولت ملے گی ۔

سیف سٹی اتھارٹی کے تحت راولپنڈی کے 359 مقامات پر مجموعی طور پر 2000 سے زائد کیمرے نصب ہیں۔ یہ کیمرے نہ صرف ٹریفک کی نگرانی کرتے ہیں بلکہ اہم شاہراہوں اور بازاروں میں عوامی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ اسی طرح شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی 15 جدید کیمرے نصب ہیں جو مشکوک گاڑیوں، گمشدہ گاڑیوں اور جرائم سے متعلق گاڑیوں کی شناخت میں مدد دیتے ہیں۔

سرویلنس سسٹم کا دائرہ صرف ٹریفک قوانین تک محدود نہیں بلکہ یہ نظام جرائم کی بروقت نشاندہی اور واقعات کی فوری رپورٹنگ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق شہر میں بڑی وارداتوں کی روک تھام، ملزمان کی شناخت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت میں یہ نظام نہایت مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ روزمرہ جرائم کی مانیٹرنگ میں بھی اس کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق