نیویارک (نیوزڈیسک): امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) پاکستان، مصر، اور یورپ میں معدنیات کے اہم منصوبوں میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

روئٹرز کے مطابق امریکی بینک امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لیے اہم معدنیات، جوہری توانائی اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی بینک یہ سرمایہ کاری اہم معدنیات کی فراہمی کے تحفظ کے لیے کر رہا ہے۔ جان یووانووِچ نے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ایف ٹی کو بتایا کہ سرکایہ کاری کی پہلی قسط میں مصر، پاکستان اور یورپ میں منصوبے شامل ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ مغرب ان اہم خام مواد کی فراہمی کے لیے حد سے زیادہ انحصار کا شکار تھا اور یہ صورتِ حال اب منصفانہ نہیں رہی، ہم وہ کچھ نہیں کر سکتے جو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب تک کہ یہ بنیادی اہم خام مواد کی سپلائی چینز محفوظ، مستحکم اور فعال نہ ہوں۔

یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے ایگزم کے لیے 135 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، یووانووِچ نے بتایا کہ بینک کے ابتدائی سودوں میں نیویارک کی کموڈیٹیز کمپنی ہارٹری پارٹنرز کی طرف سے مصر کو فراہم کی جانے والی 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی شامل ہے۔

پاکستان میں ریکو ڈِک (Reko Diq) کان کے لیے 1.

25 ارب ڈالر کا قرض دیا جائے گا، جسے ’بیرک مائننگ‘ تیار کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے منظور کردہ 135 ارب ڈالر میں سے 100 ارب ڈالر ابھی باقی ہیں، جنھیں ایگزم مختص کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایجنڈا ہے کہ امریکا کو توانائی کے شعبے میں پوری دنیا پر غلبہ دلا سکیں، یہ سرمایہ کاری اسی منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں توانائی کی پیداوار بڑھائیں گے، اور عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ توانائی اور ماحولیات سے متعلق کئی پابندیاں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ارب ڈالر کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے