data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-01-8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کا اجتماع عام تاریخ رقم کرے گا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انجمن غلامان امریکا سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے، جھنڈے اور چہرے بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے ، جماعت اسلامی ملک کے مکمل نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔یہ اجتماع امت مسلمہ میں دینی وفکری بیداری اور اجتماعی نظم و ضبط کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہے ، اجتماع عام اسلامیان پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے ، اس اجتماع میں کارکنان کی ازسر نو صف بندی کے ساتھ ساتھ انقلاب کی راہ پر گامزن لاکھوں کارکنان ایک اور سنگ میل عبور کریں گے۔ نئے حوصلے نئے عزم کے ساتھ بدی کی قوتوں کے مقابلے میں صف بستہ ہوں گے۔ یہ اجتماع محض ایک سیاسی یا تنظیمی اجتماع نہیں بلکہ امت مسلمہ کی بیداری ، شعور اور مزاحمتی فکر کا مظہر ہے ،یہ اجتماع پاکستان میں عدل و انصاف کے قیام امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لیے بیداری و مزاحمت کی نئی لہر کا نقطہ آغاز بنے گا۔ اور قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت فرنٹئیرکالونی سیوڑھی بابا روڈ پر منعقدہ’’ بدل دو نظام ممبرز کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان ، امیر ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق ، قیم ضلع راشد خان ، نائب امیر ضلع نذرمحمد برکی ،ناظم علاقہ فرنٹئیر عطاالرحمن و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں کنونشن آمد پرمعززین علاقہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا شاندار استقبال کیااور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان نے کہا کہ تمام ذمے داران اجتماع عام میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت یقینی بنائیں یہ اجتما ع مظلوم عوام کی آواز اور ظالموں کے خلاف اعلان جہاد ہے ۔ اجتماع میں کراچی کی حاضری کو مثالی بنانے کے لیے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔ امیر ضلع ڈاکٹر نورا لحق نے کہا کہ ضلع سائٹ غربی سے بہت بڑا قافلہ اجتماع عام میں شرکت کے لیے تیار ہے ، کارکنان گھر گھر دعوت پہنچانے میں مصروف ہیں اور ضلع بھر میں دعوتی کیمپ لگائے جا چکے ہیں جہاں سے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت اتحاد ٹاؤن، جھنگوی چوک پر ایک بڑے ممبرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں حالیہ ممبر سازی مہم کے دوران بننے والے نئے ممبران، حامیوں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی آمد پر شرکا نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد اور صدر جے آئی یوتھ ضلع کیماڑی خالد خان یوسف زئی ، بلال جمیل اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی بھر میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز خدمت اور دیانت کا نیا باب رقم کر رہے ہیںلیکن بدقسمت بلدیہ ٹاؤن میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے بجائے ان پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ جماعت اسلامی اس قبضہ مافیا کو بچوں کے کھیل کے میدانوں اور تعلیمی اداروں پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم اور اے پلس ٹیم بننے کا مقابلہ چل رہا ہے جبکہ جماعت اسلامی ان کو دعوت دیتی ہے کہ وہ آئیں اور خدمت کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایک کے بعد ایک آئینی ترامیم پاس کر کے اپنے اقتدار کو طول دینے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ان میں سے ایک ترمیم کا بھی تعلق عوام کو ریلیف دینے سے نہیں۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن سمیت پورے کراچی پر پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے قابض ہے لیکن آج بھی اتحاد ٹاؤن کی سڑکیں موہنجو دڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ پانی ناپید اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ عوام کے حالات بدلنے کے لیے اب نظام کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے اور اسی نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی اجتماعِ عام لاہور کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدل دو نظام کی جدوجہد ایک انقلابی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس ہو کر ڈگریاں جلا رہے ہیں اور ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، جس کا قصور ملک کا نہیں بلکہ ان قابض حکمرانوں اور ظالم اشرافیہ کا ہے، جنہیں اب گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام کبھی بھی شفاف اور نوجوانوں کی حکومت نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے ممبران سے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کے اس بدل دو نظام کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں اور مزید ممبر سازی کے ذریعے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں۔ بلدیہ ٹاؤن، موریڑ و میربحر اور ماڑی پور ٹاؤن اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، قابض میئر کراچی مرتضیٰ وہاب جماعت اسلامی پر بے تُکے الزامات لگانے کے بجائے ان ٹاؤنز میں ڈیلیور کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم جماعت اسلامی اور مستحکم عوامی قوت اپنے حقوق حاصل کر کے رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت اتحاد ٹائون میں ممبرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں، امیر ضلع فضل احد و دیگر بھی موجود ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کی جدوجہد نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں کے لیے کے تحت

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی