وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف

احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے اس بات کی ذمہ داری قبول کی تھی کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ پچھلے کچھ عرصے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ فتنہ الخوارج افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے، اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دنیا کی کوئی اور قوم کسی دوسری قوم کے لیے ایسی قربانی نہیں دیتی۔ آج آپ دنیا کے کسی ملک میں چلے جائیں، اگر کسی اور ملک کے 100 پناہ گزین وہاں چلے جائیں تو وہاں ایمرجنسی لگا دی جاتی ہے اور انہیں سرحد سے باہر بھیج دیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تقریباً 40 لاکھ افغان مہاجرین کی کئی عشروں تک میزبانی کی، انہیں پاکستان میں پناہ دی اور انہوں نے یہاں روزگار کمایا۔ پاکستان نے ان کی جنگ لڑی اور اس کے لیے بڑی قیمت ادا کی۔ ان جنگوں کی وجہ سے پاکستان میں منشیات آئیں، اسلحے کی فراوانی ہوئی اور ہمارا اپنا سماجی ڈھانچہ تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی بھارت اور پاکستان پر روزانہ نظر، سیز فائر برقرار رکھنا مشکل عمل ہے، مارکو روبیو

انہوں نے کہا کہ ہم افغان طالبان کی حکومت سے توقع رکھتے تھے کہ پاکستانی قوم کے کردار اور قربانی کے نتیجے میں وہ پاکستان کے مفادات کو اپنا مفاد سمجھے گی۔ اس کے لیے بار بار کوشش کی گئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا دورہ کیا، وزیرِ دفاع نے دورہ کیا، جرگے بھیجے گئے، انہیں باور کروایا گیا کہ وہ افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج کی پناہ گاہیں ختم کریں یا اگر رکھنا ہے تو انہیں پاکستان کی سرحدوں سے دور لے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر جوان اور افسران ان دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہوئے۔ ہم کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں؟ لہٰذا پاکستان نے اپنا حق استعمال کیا جب اس کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ اب افغانستان نے سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے، ہم نے بھی ان سے کوئی غیر ضروری مطالبہ نہیں کیا۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی امن میں رہیں اور ہمیں بھی امن سے رہنے دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہندوستان اس وقت زخمی لومڑی کی طرح کوشش کر رہا ہے کہ چونکہ وہ میدانِ جنگ میں پاکستان سے شکست کھا چکا ہے، اب وہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان سے اپنا بدلہ لے سکے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پوری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اس کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے درمیان توازن ہونا چاہیے۔ لیکن آپ نے ایک سیاسی جماعت کے رہنما کی بات سنی کہ ان کی جماعت کے بانی ہی یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ وہی تو یہ مسئلہ پیدا کر کے گئے ہیں۔ 2018 میں جب ہماری حکومت ہم سے چھینی گئی تو اس سے پہلے ملک سے دہشت گردی کا نام و نشان مٹ گیا تھا، لیکن اس کے بعد ان لوگوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احسن اقبال افغانستان بھارت پاکستان جنگ بندی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال افغانستان بھارت پاکستان احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان کی نے کہا کہ کہ افغان انہوں نے سیز فائر کے لیے

پڑھیں:

گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رب میڈیکل کے قریب منگل کی شب ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے قریب سے گزرنے والے شہری اور دیگر گاڑیاں بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر اچانک توازن کھو بیٹھا اور سڑک پر الٹ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور اور ایک اور شخص موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے کلینر کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بعض افراد نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے گاڑی کو جلائے جانے سے بچا لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ سڑک پر موجود گہرے گڑھوں اور جاری کھدائی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈمپر کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل