پہلا ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل شروع، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔
دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162درکار ہیں۔
پاکستان کے نعمان نے 85 رنز کے عوض 4، سلمان علی آغا اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن ہارمر اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
جنوبی افریقا نے بھارت میں ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی میچ جیتتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 408 رنز سے شکست دے دی، اور یوں 25 سال بعد بھارت کی سرزمین پر دوبارہ فتح حاصل کی۔
گوہاٹی ٹیسٹ کے پانچویں روز جنوبی افریقا نے بھارتی ٹیم کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں 288 رنز کے نقصان میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد بھارت کی دوسری اننگز میں صرف 140 رنز بنے اور وہ 408 رنز سے شکست کھا گئی۔
یہ فتح خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ آخری بار جنوبی افریقا نے بھارت میں ٹیسٹ سیریز 2000 میں جیتی تھی، اور اب 25 سال بعد یہ تاریخی کامیابی دوبارہ دہرائی گئی۔
اس سے قبل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا نے تیسری دن صرف 30 رنز کے فرق سے میچ جیت کر شائقین کو حیران کر دیا تھا۔