لاہور ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 167 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
پہلی اننگز میں 93 رنز بنانے والے امام الحق اس بار صرف چند گیندوں میں ہی اسپنر سیمون ہارمر کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 7، عبداللہ شفیق 41 اور بابر اعظم 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ
اس کے بعد سعود شکیل 38 پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان 14 رنز پر بولڈ ہوئے، شاہین آفریدی صفر، آغا سلمان 4، نعمان علی 11 اور ساجد خان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 216 رنز بنے تھے تاہم تیسرے دن 269 رنز بناکر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز
پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کرکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کرکٹ جنوبی افریقہ
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔