’امریکی صدر تو شہباز شریف اور عاصم منیر کے دیوانے ہوچکے ہیں، ایسا کیا جادو کیا ہے؟‘
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا کہ ’پاکستان سے میرے فیورٹ فیلڈ مارشل یہاں نہیں آسکے، مگر وزیراعظم یہاں موجود ہیں۔‘ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
عاطف رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف صاحب کی تقریر کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا شہبازشریف صاحب کی تقریر بعد میرے پاس الفاظ ہی نہیں او گھر چلیں، یہ کمال کی سفارتکاری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
شہبازشریف صاحب کی تقریر کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا شہبازشریف صاحب کی تقریر بعد میرے پاس الفاظ ہی نہیں او گھر چلیں ????
کمال کی سفارتکاری ہے ????????
پاکستان ہمیشہ زندباد
pic.
— Atif Rauf (@Atifrauf79) October 13, 2025
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب کے دوران، جہاں دنیا بھر کے رہنما موجود تھے، وزیرِاعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر خطاب کی دعوت دی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔
U.S. President Donald Trump, in the presence of world leaders at the signing ceremony of the “Gaza Peace Plan,” extended a special invitation to Prime Minister Shehbaz Sharif to address the event. The U.S. President also conveyed a congratulatory message for Field Marshal Syed… pic.twitter.com/MPNR2QCeQl
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 13, 2025
اشوک نامی بھارتی صارف نے اپنے ہی ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں 25 ممالک کے رہنما موجود تھے لیکن ٹرمپ نے صرف پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت کیوں دی؟ ذرا سوچیں، اگر وہاں شہباز شریف کے بجائے مودی ہوتے، تو بھارتی میڈیا آج تک پاکستان پر پانچ بار ’قبضہ‘ جما چکا ہوتا۔
Leaders of 25 Countries were present at the Gaza peace summit in Sharm-El-Sheikh. Why trump asked only Pakistan's PM Shehbaz Sharif to speak at the event? Imagine, if it was not Sharif but Modi, Indian media would have already occupied Pakistan 5 times today.
— Ashok Swain (@ashoswai) October 13, 2025
نصر اللہ ملک نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ایکشن میں۔ پاکستان کے واری واری جا رہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ایکشن میں۔ پاکستان کے واری واری جا رہے ???????? pic.twitter.com/irCWsjdy4w
— Nasrullah Malik (@NasrullahMalik1) October 13, 2025
خرم اقبال لکھتے ہیں کہ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مکمل دیوانے ہو چکے ہیں، کمال ہے ویسے، ایسا کیا جادو کیا ہے۔
ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مکمل دیوانے ہو چکے ہیں، کمال ہے ویسے، ایسا کیا جادو کیا ہے۔۔!! pic.twitter.com/DeFP5hlgTb
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 13, 2025
واضح رہے کہ خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی امن کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک بار پھر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت نے پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا، اور اب ان کی قابلِ تعریف ٹیم کے ساتھ مل کر غزہ میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی گئی ہے‘۔
تقریب میں مختلف عالمی رہنماؤں، سفارتی نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ترمپ شہباز شریف عاصم منیر غزہ غزہ امن معاہدہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ترمپ شہباز شریف غزہ امن معاہدہ شہبازشریف صاحب کی تقریر وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف اور عاصم منیر کے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت، افغانستان کی پوسٹس تباہ کیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت، وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا ، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔
پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات دی ہیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے۔