شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں  28 ممالک اور بین الاقوامی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ 

پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 71واں اجلاس،متعدداہم اقدامات کی منظوری

ٹرمپ نے شرم الشیخ میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس سے پہلے شرم الشیخ کے کانگریس سینٹر پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن کانفرنس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم،بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ،انڈونیشیا کے صدر ،جرمن چانسلر،،اسپین کے وزیراعظم ،اٹلی کی وزیراعظم ،سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں۔

افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر جواب پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 وزیراعظم نے فلسطینی عوام سے یکجہتی اوران کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ غزہ امن سربراہ  اجلاس کا مقصد غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے لیے عالمی کوششیں ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امن سربراہ اجلاس غزہ امن سربراہ شرم الشیخ

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ روانہ

اسلام آباد:

وزیرِاعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے جہاں وہ غزہ جنگ بندی کے لیے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف دیگر ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس صدر ٹرمپ، وزیرِاعظم شہباز شریف اور عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جو انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی تھیں۔

اس موقع پر جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں وزیرِاعظم شہباز شریف سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے امریکی صدر کے پیش کردہ غزہ میں پائیدار امن، ترقی اور انسانی تحفظ کے منصوبے کا خیرمقدم کیا۔

وزیرِاعظم کی اس اجلاس میں شرکت پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی عکاسی کرتی ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ، جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر سیاسی و سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

پاکستان کو امید ہے کہ اس امن معاہدے کے بعد غزہ میں مظالم کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور متاثرہ علاقوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔

اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گے بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ بھی ہموار کریں گے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا
  • امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب
  • ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے
  • غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ روانہ